عمران خان کو علاج کیلئے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا آرڈر اب بھی برقرار ہے، سپریم کورٹ
آئینی عدالت صرف آئین کی تشریح کرسکتی ہے، دیگر تمام معاملات سپریم کورٹ کے پاس ہیں، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ سے مقدمہ لیا جا سکتا ہے؟ جسٹس شاہد وحید کا اٹارنی جنرل سے استفسار
ساجد علی
بدھ 16 ستمبر 2026
12:31
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد نے عدالت کو بتایا کہ ’گزشتہ روز وفاقی آئینی عدالت نے اس کیس کی فائل سپریم کورٹ سے اپنے پاس منگوانے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے‘، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کو چیمبرز کے بعد پیش ہونے کی ہدایت کی، جس کے بعد اٹارنی جنرل کے بنچ کے سامنے آنے پر جسٹس شاہد وحید نے آئینی دائرہ اختیار اور دونوں اعلیٰ عدالتوں کی آئینی حدود پر سوالات اٹھائے۔
جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ وفاقی آئینی عدالت کا حکم ماننے کی پابند ہے؟ ہم آئین کی اصل منشاء اور عدلیہ کے باہمی احترام کو سمجھنا چاہتے ہیں، آئینی عدالت کہتی ہے کہ وہ بنیادی حقوق کے کیسز کا تعین کرے گی لیکن شفاف ٹرائل سمیت بنیادی حقوق کا معاملہ تو ہر فوجداری مقدمے میں سامنے آتا ہے، وفاقی آئینی عدالت کا کام صرف آئین کی تشریح کرنا ہے، اس کے علاوہ تمام دیگر عدالتی و انتظامی امور سپریم کورٹ کے پاس ہیں۔ جسٹس شاہد وحید نے پوچھا کہ آئین میں آخر کہاں لکھا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت سپریم کورٹ سے جاری مقدمہ بھی اپنے پاس منگوا سکتی ہے؟ سپریم کورٹ نے شفاء ہسپتال منتقل کرنے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت ترین تشویش کا اظہار کیا، جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کا سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتال میں ہو گا یہ نقطہ سائیڈ پر رکھ دیں، کیا سپریم کورٹ کے آرڈر کے باقی حصے پر عمل ہو رہا ہے؟ کیا عمران خان کی ملاقاتیں ہو رہی ہیں اور بچوں سے بات کرائی گئی؟۔ سپریم کورٹ کے بینچ نے ریمارکس دیئے کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا، مگر کوئی افسر پیش نہیں ہوا جو کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے، کیا سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے عدم پیشی پر وارنٹ جاری کر دیں؟ عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا سپریم کورٹ کا جاری کردہ آرڈر اپنی جگہ اب بھی نافذ اور برقرار ہے، بعد ازاں مزید سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگلی قسط کا اقتصادی جائزہ:ایم آئی ایم ایف کا وفد23ستمبر کو پاکستان پہنچے گا
-
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دورپنجاب ہاﺅس میں شروع ہوگیا
-
میں چیلنج کرتا ہوں آپ سہیل آفریدی کو ہٹائیں ہم دوسرے دن اسے دوبارہ وزیراعلٰی بنائیں گے
-
ٹک ٹاک کے سرپرست زینگ یامنگ گوتم اڈانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے
-
مشرق وسطی میں تباہی کا شکار امریکی فوج کے اڈوں کی تصاویر جاری
-
فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی سبسکرپشن کو اکھٹا کردیا گیا
-
27 ستمبر کا لانگ مارچ موجودہ غیرآئینی، غیرجمہوری اور آمرانہ طرز حکمرانی کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا، شفیع جان
-
امریکی اورحوثی نمائندوں کے درمیان مسقط میں خفیہ ملاقات کا انکشاف
-
39 سول ججوں کم مجسٹریٹس کو سول جج کلاس تھری کے اختیارات تفویض کردیئے گئے
-
کانگو: ایبولا کے خلاف کچھ کامیابی لیکن نئے علاقوں میں پھیلاؤ پر تشویش
-
بڑی جنگ کا امکان لوگوں کی سب سے بڑی تشویش، یو این سروے
-
یمن: کشیدہ حالات نقل مکانی میں غیر معمولی تیزی کا سبب، یو این ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.