ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی شادی نہیں ہوئی، تصاویرجعلی ہیں، اسٹائلسٹ کا نیا انکشاف

دونوں اپنی آنے والی فلم ڈونے پارٹ 3 کی پریس مہم مکمل کرنے کے بعد شادی کریں گے

جمعرات 17 ستمبر 2026 13:50

ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی شادی نہیں ہوئی، تصاویرجعلی ہیں، اسٹائلسٹ ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2026ء) ہالی ووڈ اداکارہ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔زینڈایا کے معروف اسٹائلسٹ لا روچ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے دونوں کی شادی کے حوالے سے جھوٹ بولا تھا۔کچھ عرصہ قبل لا روچ نے دعوی کیا تھا کہ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ ایک نجی تقریب میں شادی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کی خبریں تیزی سے وائرل ہوگئی تھیں تاہم جوڑے نے خود اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔اب ایمی ایوارڈز کی ریڈ کارپٹ تقریب کے دوران لا روچ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ زینڈایا ابھی باضابطہ طور پر شادی شدہ نہیں ہیں اور ان کی کوئی باقاعدہ شادی کی تقریب نہیں ہوئی۔اسٹائلسٹ کے مطابق دونوں اپنی آنے والی فلم ڈونے پارٹ 3 کی پریس مہم مکمل کرنے کے بعد شادی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ زینڈایا طویل عرصے سے ٹام کو اپنی زندگی میں شوہر کی حیثیت دیتی ہیں لیکن شادی کی باضابطہ تقریب ابھی باقی ہے۔لا روچ نے وائرل ہونے والی اے آئی تصاویر کو بھی جعلی قرار دیتے ہوئے زینڈایا کے فرضی عروسی لباس پر طنزیہ تبصرہ کیا۔