Live Updates

پٹرولیم مصنوعات کے استعمال اورکفایت شعاری اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری

مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ضروری خدمات اور ایف بی آر کی گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی.نوٹیفکیشن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 17 ستمبر 2026 18:18

پٹرولیم مصنوعات کے استعمال اورکفایت شعاری اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2026 ) وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے معاملے پرکفایت شعاری مہم نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے جبکہ شادی ہالز، مارکی اور دیگرکمرشل ایکٹویٹیز رات 10 تک بند ہوں گی تمام ہوٹل، ریسٹورنٹس،کیفے رات 11 بجے بندکردیے جائیں گے کفایت شعاری مہم کی مدت 3 ماہ مقرر کی گئی ہے.

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی،لیبارٹریز،کلینک،ہسپتال،تندور، پیٹرول پمپس کو استثنٰی حاصل ہوگا 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراﺅنڈ کردی جائیں گی سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ضروری سروسز اور ایف بی آرکی آپریشنل گاڑیاں ایندھن میں کمی سے مستثنیٰ ہوں گی. نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اقسام کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے سرکاری اداروں میں آئی ٹی آلات کی خریداری کے علاوہ تمام پائیدار اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی.

نوٹیفکیشن کے مطابق تین ماہ کے لیے بیرون ملک سرکاری دوروں اور سفرپر مکمل پابندی ہوگی ناگزیربیرون ملک دوروں کی صورت میں وزرا، مشیران، سرکاری افسران اکانومی کلاس میں سفرکریں گے سرکاری اجلاس ترجیحاً ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدکرنے کی ہدایت کی گئی ہے آرمڈ فورسز، سول آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیاں ایندھن کی کمی سے مستثنیٰ ہوں گی.

اس کے علاوہ سرکاری عشائیوں کی میزبانی پرپابندی لگادی گئی ہے، غیرملکی وفود کے اعزاز میں عشائیے مستثنیٰ ہیں حکومت کے خرچ پر سرکاری سیمینارز، تربیتی پروگرامز اورکانفرنسز پرپابندی ہوگی ناگزیرسرکاری تقریبات کے لیے سرکاری آڈیٹوریم اورکمیٹی رومز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شادی سے متعلق تقریبات میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

ٹیک آوے اور ہوم ڈیلیوری سروسزمقررہ 11 بجے کی بندش سے مستثنیٰ ہوں گی بیکریاں،دودھ وڈیری شاپس بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی جم،کھیلوں کی سہولتیں پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیاں،کال سینٹرز اوقات کارکی پابندی سے مستثنیٰ ہیں. نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری اقدامات سے استثنیٰ کی درخواستیں کیس ٹوکیس بنیاد پر زیر غورلائی جائیں گی استثنیٰ کی منظوری کے لیے کمیٹی اپنی سفارش وزیراعظم کو پیش کرے گی صوبائی اور علاقائی حکومتیں وفاقی حکومت جیسے کفایت شعاری اقدامات اپنانے پر غورکرسکتی ہیں.
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات