پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج سے ایسے نمٹا جائے گا کہ لوگ 26 نومبر بھول جائیں گے، طلال چوہدری

اگر 27 ستمبر کے لیے کوئی ایسا قدم اٹھایا گیا جو 26 نومبر جیسا ہو یا اس سے پہلے اسلام آباد کی جانب ہونے والے کسی لانگ مارچ یا حملے کی طرز پر ہو تو سختی سے نمٹا جائے گا؛ وزیر مملکت برائے داخلہ کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 17 ستمبر 2026 18:10

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج سے ایسے نمٹا جائے گا کہ لوگ 26 نومبر بھول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر 2026ء) وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے اعلان کردہ 27 ستمبر کے احتجاج پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت وارننگ جاری کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعت کی جانب سے 27 ستمبر کے احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد پر کسی بھی قسم کی چڑھائی جیسی کوشش کی گئی تو حکومت اور ریاست کی جانب سے اس کا ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گا کہ لوگ ماضی کے تمام احتجاجی مظاہروں کو بھول جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو کوئی ایسا قدم اٹھایا گیا جو 26 نومبر جیسا ہو، یا اس سے پہلے اسلام آباد کی جانب ہونے والے کسی بھی لانگ مارچ، دھرنے یا حملے کی طرز پر ہو تو مظاہرین کے ساتھ اس مرتبہ ایسا سخت اور قانونی رویہ اپنایا جائے گا کہ وہ 26 نومبر کے واقعات کو بھی بھول جائیں گے، اسلام آباد پر حملے، امن و امان میں خلل ڈالنے اور ریاستی قلمرو کو چیلنج کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون اپنے ہاتھ میں لینے والوں سے انتہائی سختی سے نمٹا جائے گا۔