ذرابچ کے رہنا،ہانیہ عامر نے ایک اور شعبے میں قدم رکھنے کی تیاری کرلی

جمعرات 17 ستمبر 2026 22:39

ذرابچ کے رہنا،ہانیہ عامر نے ایک اور شعبے میں قدم رکھنے کی تیاری کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2026ء) پاکستانی شوبز کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک اور شعبے میں قدم رکھنے کی تیاری کرلی، اداکاری اور گلوکاری کے بعد اب انہیں باکسنگ رنگ میں بھی دیکھا جارہا ہے۔ہانیہ عامر کی باکسنگ ٹریننگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں باکسنگ رنگ میں باقاعدہ تربیت حاصل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کو ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر باکسنگ کی تربیت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ہانیہ عامر کو مختلف باکسنگ تکنیکس کی مشق کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔گفتگو کرتے ہوئے عثمان وزیر نے کہا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو کسی کمرشل یا ڈرامے کی شوٹنگ کا حصہ نہیں بلکہ وہ حقیقت میں باکسنگ سیکھ رہی ہیں۔عثمان وزیر کے مطابق ہانیہ عامر کو باکسنگ میں خاص دلچسپی ہے اور وہ اس کی باقاعدہ تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اداکارہ کی پہلی باضابطہ فائٹ کے حوالے سے اعلان بھی جلد متوقع ہے۔ہانیہ عامر کے اس نئے انداز نے مداحوں کو حیران کردیا ہے اور اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ اداکارہ کب پہلی مرتبہ باقاعدہ باکسنگ فائٹ کے لیے رنگ میں اترتی ہیں۔