سمے رائنا اور میدھا شنکر نے دسمبر میں شادی کی افواہوں کو مسترد کردیا

بے بنیاد شادی کی افواہوں کو نظرانداز کر رہی ہوں، میدھا شنکر

پیر 21 ستمبر 2026 19:27

سمے رائنا اور میدھا شنکر نے دسمبر میں شادی کی افواہوں کو مسترد کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2026ء) بھارتی کامیڈین سمے رائنا اور اداکارہ میدھا شنکر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی شادی کی افواہوں کو مسترد کردیا۔حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اٹ پوسٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ سمے رائنا اور میدھا شنکر دسمبر 2026 میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس وقت چھٹیوں پر ساتھ ہیں، پوسٹ میں مبینہ طور پر سمے کی والدہ سے گفتگو کا حوالہ بھی دیا گیا تھا، تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کامیڈین سمے رائنا نے انسٹاگرام پر شادی کی افواہ سے متعلق اسٹوری لگاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھادسمبر میں تو میرا انڈیا ٹور ہے، معذرت میدھا، شادی ملتوی کرنا پڑے گی۔ انہوں نے پس منظر میں لتا منگیشکر کا گانا جھوٹ بولے کوا کاٹے بھی شامل کیا۔ میدھا شنکر نے اس پر ہنسنے والے ایموجیز کے ذریعے ردعمل دیا۔ میدھا شنکر نے بھی انسٹاگرام پر ایک بچھڑے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بے بنیاد شادی کی افواہوں کو نظرانداز کر رہی ہیں۔