حیدرآباد میں ہندو تاجر کی گولیاں لگی لاش ملنے کا وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا

ڈی آئی جی حیدرآباد سے تفصیلات طلب، خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دینے اور ملزمان کی گرفتاری تک پیش رفت کی نگرانی کی ہدایت

ہفتہ 26 ستمبر 2026 11:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2026ء) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے حیدرآباد میں ہندو تاجر نریش کمار کوہستانی کی گولیاں لگی لاش ملنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے واقعے کی مکمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعے کی ہر پہلو سے شفاف اور میرٹ پر تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

(جاری ہے)

ضیاء الحسن لنجار نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد محفوظ کرنے اور فرانزک و تفتیشی امور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دینے اور گرفتاری تک تفتیشی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کا بھی حکم دیا۔وزیر داخلہ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے انہیں باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے تفتیش مکمل کی جائے۔

متعلقہ عنوان :