پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے بڑے اقدامات، شہر اقتدار میں کنٹینر ہی کنٹینر، پہاڑی راستے بھی بند
جمعہ 25 ستمبر 2026 21:15
(جاری ہے)
یاد رہے صرف اٹک میں مجموعی طور پر تیس ہزار سے زائد پولیس فورس تعینات ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے بڑے بڑے کنٹینرز رکھ کر خیبرپختونخوا اور پنجاب کے آنے جانے کے راستے بند کردیے ہیں۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا اور پنجاب سے پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹوں سے بیرون ممالک جانے والے مسافروں اور ہسپتالوں جانے والے مریضوں مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔آئی جی پنجاب را عبد الکریم اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے موٹر وے ایم ون پر پتھر گڑھ کٹی پہاڑی ، غازی بروتھا ،ہزارہ موٹر وے پر سیلنگ و بلاکنگ پوائنٹس کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب نے این فائیو اٹک خود پل کا بھی جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی اٹک شہر کے اندربھی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، دورے کے موقع پر دیگر سینئر پولیس و انتظامی حکام بھی موجود ہیں۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد کی حدود میں واقع تمام ہوٹلز بند کرا دیے گئے، جبکہ ریسٹورنٹس اور دکانداروں کو بھی دکانیں بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق فیض آباد پر تمام مسافر خانے اور ٹرانسپورٹ اڈے بھی بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ فیض آباد کے گردونواح میں تمام ہاسٹلز کو بھی خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور ہاسٹلز مالکان سے حلف نامے طلب کرلیے گئے ہیں، تمام مالکان متعلقہ پولیس اسٹیشن میں حلف نامے جمع کرائیں گے۔ حلف ناموں میں مالکان گارنٹی دیں گے کہ ان کی کمرشل عمارتیں مکمل طور پر خالی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق (آج) ہفتہ کی شام تک حلف نامہ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ایمان مزاری اور ہادی علی کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو شوکاز جاری
-
محمد طاہر محمود اشرفی کی وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ میں خطاب کو خراجِ تحسین، پاکستانی قوم اور عالمِ اسلام کے جذبات کی ترجمانی قرار
-
بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے انسانی وسائل کی استعداد کار میں اضافہ بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
پشاور، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سول سیکرٹریٹ خالی کرا لیا گیا
-
علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ موخر
-
شعبہ صحت میں فارماسسٹس کی خدمات نہایت اہم اور قابل تحسین ہیں،فیصل کریم کنڈی
-
پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے بڑے اقدامات، شہر اقتدار میں کنٹینر ہی کنٹینر، پہاڑی راستے بھی بند
-
کمشنرکراچی کا کتے کے کاٹنے کے واقعا ت کا نوٹس
-
پاکستان ریلوے نے قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کے لیے نعم بدل کا اعلان کر دیا
-
موجود ہ دورمیں آج بھی اخبارات اطلاعات کا مستند ذریعہ ہیں: مریم نوازشریف
-
پنجاب ای کامرس ہب کاروباری افراد کیلئے مفت فوٹوگرافی سہولت متعارف
-
مالی بحران سے ڈرائیونگ لائسنس التوا کا شکار، جرمانوں میں اضافے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.