Live Updates

امریکی اور اسرائیلی سکیورٹی پر بھروسا زیادہ دیر نہیں چلے گا، ایران کی امارات کو وارننگ

کے تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ درآمد شدہ سکیورٹی کی ایک مدت ہوتی ہے اور ہمسایہ ملک موجود رہتا ہے جبکہ باہر سے آنے والا مہمان چلا جاتا ہے،علی اکبر ولایتی

اتوار 4 اکتوبر 2026 11:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2026ء) ایران کے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے متحدہ عرب امارات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب پر سکیورٹی کے لیے انحصار کرنے والے ممالک بالآخر اپنی داخلی اور خارجہ پالیسی میں مشکلات اور بے یقینی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ولایتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد پیغامات میں گریٹر تنب، لیزر تنب اور ابوموسی جزائر پر ایران کے دعوے کو دہرایا اور کہا کہ یہ جزائر ایران کے تھے اور ایران کے ہی رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امارات کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان جزائر پر ملکیت کے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیانات سے جغرافیہ تبدیل نہیں ہوتا۔ولایتی نے اس طرزِ عمل کو متضاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے عوام اس صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی تھی، جس کی تصدیق اماراتی سرکاری میڈیا نے بھی کی۔ولایتی نے مزید کہا کہ خطے کے تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ درآمد شدہ سکیورٹی کی ایک مدت ہوتی ہے اور ہمسایہ ملک موجود رہتا ہے جبکہ باہر سے آنے والا مہمان چلا جاتا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات