Live Updates

تبوک میں ایک شخص چرس اور ممنوعہ ادویات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

تبوک ریجن کے حکام نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے

Iqbal Ahmad اقبال احمد پیر 5 اکتوبر 2026 16:51

تبوک میں ایک شخص چرس اور ممنوعہ ادویات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر 2026ء) سعودی حکام نے تبوک کے علاقے میں ایک شخص کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق کمیونٹی کے تحفظ اور منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کا سراغ لگانے کے لیے جاری سیکیورٹی کوششوں کے سلسلے میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے تبوک کے علاقے میں ایک شخص کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے، جس پر چرس اور ممنوعہ ادویات اسمگلنگ کا الزام ہے ۔

ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس نے بتایا کہ ملزم 1.2 کلوگرام چرس اور ممنوعہ ادویات کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔حکام کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرنے کی تیاری کے سلسلے میں ان کے خلاف تمام قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ محکہ انسداد منشیات مدینہ منورہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس پر ممنوعہ ادویات اسمگلنگ کا الزام ہے ۔

مدینہ ریجن کے حکام کے مطابق ملزم ضابطہ اخلاق کے تحت کنٹرول شدہ طبی گولیوں کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف تمام ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرنے کا عمل زیرتکمیل ہے۔ سعودی حکام نے مزید کہا کہ سعودی سرزمین کو منشیات سے پاک کرنے اور اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کا سراغ لگانے کے لئے محکمہ انسداد منشیات نے اپنی کوشیشں جاری رکھا ہوا ہے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لت سے محفوظ کیا جاسکے ۔

حکام نے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ منشیات میں ملوث افراد اور اسمگلروں کی اطلاع فورا متعلقہ اداروں کو دیں ،تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ حکام نے اس بات کی یقین دہائی کرائی کہ اطلاع دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے ،اور انہیں کسی قسم کی تفتیش میں شامل ہونا نہیں پڑے گا۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :