عالمی یوم اساتذہ پر خصوصی لیکچرز کا انعقاد،استاد کی قوم ساز خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین
پیر 5 اکتوبر 2026 19:15
(جاری ہے)
سیکرٹری ادارہٴ نظریہٴ پاکستان ناہید عمران گل نے کہا کہ انسانیت کی تعمیر و علمی ارتقاء میں اساتذہ کا بنیادی کردار ہے ۔
اساتذہٴ کرام علم کے ذریعے اندھیروں میں اجالا کر کے درحقیقت تعمیر ملت کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستانی قوم کے لیے تعلیم کو زندگی اور موت کا مسئلہ قرار دیا تھا‘ لہٰذا ہمیں تعلیم کے فروغ کو اپنی پہلی ترجیح بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مثبت رویوں کو فروغ دینے میں اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہیں بچوں میں قومی سوچ پیدا کرنی چاہیے اور انہیں اجتماعی بھلائی کے کاموں کی ترغیب دینی چاہیے۔سیکرٹری تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ محمد سیف اللہ چوہدری نے کہا کہ استاد بچوں کے آئیڈیل ہوتے ہیں‘ لہٰذا اساتذہ کو اپنی اہمیت کا ادراک کرنا چاہیے۔ انہیں بچوں کو مفید شہری بنانے کے لیے پوری یکسوئی سے تعلیم و تربیت کا فریضہ سرانجام دینا چاہیے۔ ہمارے اداروں نے ہمیشہ استاد کو عزت و احترام دیا اور ہماری سرگرمیوں میں اساتذہ باقاعدگی سے شر یک ہوتے ہیں۔ پروفیسر محمد سعید شیخ نے کہا کہ اساتذہٴ کرام کو اپنے پیشے پر فخر کرنا چاہیے کیوں کہ یہ پیشہٴ پیغمبری ہے۔ انہیں طلبہ کی اس طرح تربیت کرنی چاہیے کہ وہ روز قیامت کہہ سکیں کہ میرے طلبہ ہی میرے اعمال صالحہ ہیں جو فلاح انسانیت میں مصروف ہیں۔ عابد حسین شاہ نے کہا کہ تعلیم کا مطلب نامعلوم سے معلوم کی طرف سفر ہے جو اساتذہ کی رہنمائی میں طلبا وطالبات طے کرتے ہیں۔ زاہد جاوید شیخ نے کہااستاد کی حیثیت بچوں کے لیے لیڈر جیسی ہوتی ہے جو کامیابی کی منزل کی طرف ان کی رہنمائی کرتا ہے۔ محمد لطیف نظامی نے کہا اساتذہٴ کرام پر بھی لازم ہے کہ اپنے مقدس پیشے کی عظمت کا ادراک کریں کیوں کہ بچوں کی صورت قوم کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں ہوتا ہے۔استاد کا ادب و احترام ہم سب پر لازم ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا میر مراد تالپور کی وفات پر افسوس کا اظہار
-
ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا
-
ہمیشہ کہتا ہوں ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
-
کراچی میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونزمالکان کے سپرد
-
فیصل آباد، پاور لومز انڈسٹری شدید بحران کا شکار، مزدوروں کے روزگار پر خطرات منڈلانے لگے
-
لاہور میں ایک کروڑ 17 لاکھ روپے چوری کی واردات، برقعہ پوش چور گرفتار
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس
-
سزا کالعدم ، سپریم کورٹ نے بارودی مواد برآمدگی کیس میں دو ملزمان کو بری کردیا
-
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کی جائے، مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ، اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ
-
گورنر پنجاب سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات
-
گورنر سندھ کی صومالیہ میں شہید سید کاشف عمر کی نماز جنازہ میں شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.