ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کے لیے چھ رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا

بدھ 19 مارچ 2014 05:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء) ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کے لیے چھ رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین نے اٹھائیس اپریل سے جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ کے لیے سات رکنی قومی دستے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چیمپیئن شپ میں مینزقومی چیمپیئن عاصم قریشی، سلیم عباس، فریال منہاس، خواتین قومی چیمپیئن شبنم بلال، عائشہ اقبال اور راحلہ کاشف پاکستان کی نمانئدگی کریں گی۔ خالد محمود ڈیلی گیٹ ہوں گے۔ نو روزہ مقابلوں میں ایک سو تئیس ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :