صدر ممنون حسین کے 2013ء کے دوران حج پر اخراجات 9لاکھ 29ہزار روپے رہے،سرتاج عزیز

جمعہ 28 مارچ 2014 07:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ صدر ممنون حسین کے 2013ء کے دوران حج پر اخراجات 9لاکھ 29ہزار 160روپے رہے ہیں اور ان کے ہمراہ خاندان سمیت سکیورٹی پر مامور 36افراد تھے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں صدر ممنون حسین سعودی حکومت کے مہمان تھے اور ان کے قیام پر حکومت پاکستان کا کوئی خرچہ نہیں آیا ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں بتایا کہ صدر کے حج پر مجموعی طور پر 929160 روپے کے اخراجات آئے ہیں وہ سعودی حکومت کے مہمان تھے اس لئے ان کے قیام پر اخراجات نہیں آئے ہیں اور صدر نے اپنے ادارے پر اٹھنے والے اخراجات خود برداشت کئے ۔

متعلقہ عنوان :