اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ سکیورٹی تعاون،شامی باغیوں کی مشترکہ تربیت کا خواہاں ہے، اسرائیلی اخبار

بدھ 2 اپریل 2014 04:14

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)اسرائیل نے شامی حکومت کے خلاف برسر پیکار باغیوں کی جنگی تربیت سمیت سعودی عرب سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کے لئے بات چیت شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اس حوالے سے امریکی اور اسرائیلی فوجی حکام کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اسرائیل کی خواہش ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر شامی باغیوں کو جنگی تربیت دی جائے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی مشقوں کا انعقاد بھی کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :