بحریہ ٹاؤن نے کلفٹن انڈر پاس پر حکم امتناعی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا‘ ملک ریاض حسین،کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف عدالت جاکر انصاف لیں گے‘ نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 6 اپریل 2014 04:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اپریل۔2014ء) بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤں نے کلفٹن انڈر پاس پر حکم امتناعی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ہے کام رکوانے پر کنٹونمنٹ بورد کے خلاف عدالت جاکر انصاف لیں گے نجی ٹی وی کے مطابق ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں کلفٹن انڈر پاس پر حکم امتناعی کے خلاف عدالت جارہے ہیں زرداری ہاؤس ‘ کام رکوانے پر کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف عدالت جائیں گے ہم نے ٹاور بنانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے ہیں اور کنٹونمنٹ بورڈ سے ڈیڑھ سال قبل منظوری لی گئی تھی حکم امتناعی حاصل کرکے کلفٹن انڈر پاس فلائی اوور کا کام رکوا دیا گیا ٹاور کا کام رکوانے اور حکم امتناعی کے خلاف عدالت سے انصاف لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کسی کے اشارے پر ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی ہے دونوں پراجیکٹ پر کام رکنے سے ہزاروں افراد کے بے روزگار ہونے کا اندیشہ ہے ملکی اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاروں کا نقصان ہوسکتا ہے ان اقدامات سے نواز شریف کا ویژن چکنا چور ہوجائے گا بحریہ ٹاؤن ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اے مہنگے جبکہ بحریہ ٹاؤن سستے پلاٹ دے رہا ہے اور اسی بنیاد پر بحریہ ٹاؤن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے فلائی اوور اور انڈر پاس نہ بننے سے لوگوں کو دشواری ہوگی۔

متعلقہ عنوان :