آرٹیکل 6 کا واویلا کرنیوالے 63 جی پڑھ لیں، فوج کیخلاف باتیں کرنے والے پارلیمنٹرین نااہل ہونگے: چودھری شجاعت حسین ،ملک و قانون کے محافظ طبقہ کااتنا بڑا اِجتماع ہماری جماعت کے قائم و دائم رہنے کا ثبوت ہے، ووٹوں سے نہیں ہارے ریٹرننگ افسروں نے ہرایا ،تحفظ پاکستان بل اس شکل میں منظور نہیں ہونے دینگے، مسلم لیگ ہاؤس میں فری لیگل سیل قائم کر دیا، وکلا کنونشن سے خطاب
اتوار 13 اپریل 2014 05:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 6 کا واویلا کرنیوالے آرٹیکل 63 (جی) بھی پڑھ لیں جو صاف صاف کہتا ہے کہ جو رکن پارلیمنٹ عدلیہ اور مسلح افواج کو بدنام کرنے کی کوشش یا اس کے خلاف ہتک آمیز زبان استعمال کرتا ہے وہ پارلیمنٹ کی رکنیت سے نا اہل ہو جائے گا، آج یہاں ملک و قانون کے محافظ طبقہ کا اتنا بڑا اِجتماع ہماری جماعت کے قائم و دائم رہنے کا ثبوت ہے، پاکستان مسلم لیگ ووٹوں سے نہیں ہاری بلکہ ریٹرننگ افسروں نے ہرایا، ہم تحفظ پاکستان بل اس شکل میں منظور نہیں ہونے دینگے، غریب اور نادار لوگوں کی قانونی امداد کیلئے یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں لیگل سیل قائم کر دیا ہے۔
وہ عظیم الشان وکلاء کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس میں صوبہ بھر سے ممتاز قانون دانوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔(جاری ہے)
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ قانون اور انصاف کا پہلا تقاضا یہ ہے کہ بغیر کسی تعصب کے سب کو برابری کی سطح پر رکھا اور دیکھا جائے، یہ نہیں کہ آئین کا جو آرٹیکل اپنے حق میں ہو اسے لے کر مخالف پر چڑھ دوڑیں اور جو آرٹیکل اپنے خلاف ہو اس سے آنکھیں بند کر لیں، جو وزیر علی الاعلان یہ اعتراف کر رہے ہیں کہ انہوں نے فوج کے خلاف اس طرح کی تقریر کی تھی اور ہم بدلہ لے رہے ہیں حکومت 63 (جی) کے تحت ان کو نا اہل قرار دینے کیلئے قانونی کارروائی کیوں نہیں کر رہی؟ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں ووٹوں سے ہار جاتے تو افسوس نہ ہوتا سب جانتے ہیں کہ اگر کسی وقت کوئی کمیشن بنا اور انکوائری ہوئی تو ہر تھیلا جو کھلے گا اس کا رزلٹ وہی کچھ آئے گا جو کراچی میں آیا۔
پارٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں پنجاب کے عہدیداروں چودھری ظہیر الدین اور راجہ بشارت کی قیادت میں پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے دوروں میں جو رپورٹیں سامنے آئی ہیں ان سے صاف ظاہر ہے کہ ہماری جماعت گراس روٹ لیول پر موجود ہے اور مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لائرز ونگ سے توقع کرتا ہوں کہ جہاں حکومت آئین و قانون کی بالادستی میں ناکام ہوتی ہے وہاں وکلاء اپنا آئینی کردار ادا کریں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ موجودہ چیف جسٹس صاحب نے نچلی سطح پر انصاف کی فراہمی کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو قائداعظم کی فلاحی ریاست بنانے کی کوشش کرنی چاہئے جہاں اقلیتوں سمیت سب شہری برابر ہوں، ریاست ہر کسی کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیف جسٹس، پاکستان میں خریدی گئی اپنی قیمتیں جائیدادوں سے محروم ہو جانے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قبضہ گروپوں کی دست برد سے بچانے کیلئے خصوصی سیل کے قیام سمیت جلد از جلد عملی اقدامات کریں گے۔ کنونشن میں پورے پنجاب سے ممتاز قانون دانوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سٹیج پر اسلم زار، آصف چیمہ، ڈاکٹر خالد رانجھا، چودھری انور بھنڈر، میاں منیر، ملک شکیل سکندر، انجینئر شہزاد الٰہی، قمر حیات کاٹھیا، عبد اللہ یوسف اور دیگر رہنما موجود تھے جبکہ عالمگیر ایڈووکیٹ، کامل علی آغا، محمد بشارت راجہ اور چودھری ظہیر الدین نے خطاب کیا۔ انہوں نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جج بھی کہہ رہے ہیں کہ عوام کو ضروری استعمال کی اشیاء اور بنیادی حقوق فراہم نہیں کیے جا رہے، اعلیٰ عدلیہ کے مطابق صرف پنجاب میں 90 فیصد مقدمات میں ملزم پولیس اور پراسکیوشن کی ناقص کارکردگی کے باعث بری ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی دور کے لیگل اقدامات کو ختم کرنے سے آج عوام یہ دن دیکھ رہے ہیں، پنجاب میں روٹی مل رہی ہے نہ روزگار نہ جان و مال کا تحفظ۔ انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں مسلم لیگی نمائندوں کا انتخاب ہمارے دور کے اچھے کاموں کا ثبوت ہے۔ کنونشن میں مشرف علی خان، رانا علیم، سعدیہ خالد، کامل علی آغا، سردار عبد الرشید، رانا ظفر احمد خاں کی پیش کردہ قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں جن میں تحفظ پاکستان بل کو مسترد کرنے کے علاوہ راولپنڈی اور کراچی میں وکلاء کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مجرموں کی فوری گرفتاری اور سزا کا مطالبہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں 2002ء سے 2007ء تک وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے کیے گئے چودھری پرویزالٰہی کے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بحالی پر زور دیا گیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 13 اپریل 2014 کی مزید خبریں
-
پی سی بی کا مصباح الحق کو ورلڈ کپ 2015 تک کپتان برقراررکھنے کا اعلان،ون ڈے اور ٹیسٹ میچز میں مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ، نجم سیٹھی ، محمد حفیظ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے علیحدگی ... مزید
-
میچ فکسنگ میں ملوث تمام کھلاڑیوں کے ساتھ برابری کا سلوک ہونا چاہئے، سلمان بٹ،اپنی غلطی کی سزا پوری کررہے ہیں اور عائد پابندی 2015 میں ختم ہوگی،میڈیا سے بات چیت
-
آئی او سی کی وارننگ، پاکستان اولمپکس پر پابندی نہیں لگنے دینگے، اختر گنجیرا، اولمپک ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل ہوئی تو ملک کی بد نامی ہوگی‘ ڈی جی سپورٹس بورڈ
-
خیبرپختونخواہ کے نئے گورنر سردار مہتاب احمد خان 15 اپریل کو شام پانچ بجے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ان سے حلف لیں گے
-
کراچی،آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس،امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشنز کے سلسلے میں پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
-
لاڑکانہ‘ جونیجو برادری کے درمیان مسلح تصادم‘ 3 افراد جاں بحق‘ 2 زخمی، جاں بحق افراد عدالت میں پیشی کیلئے آرہے تھے‘ جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی ‘ ایک ڈرائیور شامل
-
اسلام آباد ، پنجاب، چھ گھنٹے سی این جی سٹیشن کھلنے کے باوجود صارفین کو مشکلات کا سامنا ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ و گیس پریشر میں کمی کے باعث گھنٹوں انتظار کے بعد بھی سی این جی کا حصول مزید مشکل ہو گیا ، ہفتے ... مزید
-
پارلیمنٹ لاجز کی تزئین و آرائش ،8کروڑ روپے کے منصوبے منظور ، فیملی سویٹس کے رنگ و روغن پر 47 لاکھ 49 ہزار روپے منظور ہوئے ، رپورٹ
-
ایف بی آر محاصل وصولی کا ہدف پورا کرنے میں ناکام،مارچ کے مہینے میں 215 ارب کا ہدف تھا‘ 209 ارب اکٹھے ہوسکے
-
مریدکے، مسافر ویگن الٹنے سے 8افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ،بد قسمت ویگن خانقاہ ڈوگراں سے فاروق آبادآرہی تھی کہ کمزور ٹائر پھٹنے سے قلا بازیاں کھاتی ہوئی کھائی میں جا گری
-
صوبہ ہزارہ کا مطالبہ نسلی و لسانی نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، صوبے کے قیام سے وفاق مضبوط ہو گا،سردار محمد یوسف، قومی اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کا آئینی ترمیمی بل پیش کیا جائے گا صوبہ ... مزید
-
حوا کی بیٹیوں کو انصاف کب ملے گا،؟،ساہیوال میں لڑکی سے چھ افراد کی زیادتی ،بدین میں بچی زیادتی کے بعد قتل ،گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی کوایک شخص نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا
-
لاپتہ طیارے کی تلاش طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے، آسٹریلوی وزیر اعظم
-
غربت سے متعلق عالمی اعداد و شمار میں ایک تہائی کے قریب عدد کو شامل نہیں ، ماہرین
-
جی20وزرائے خزانہ کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ، مشترکہ اعلامیہ جاری ، امریکا کی جانب سے عالمی اصلاحاتی پیکیج میں تاخیر پرمایوسی کا اظہار ، اصلاحات کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق ، امریکا رواں ... مزید
-
شام ، باغیوں کے لڑائی جاری ، ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی
-
نائیجیریا میں بوکو حرام کی کارروائیاں جاری، مزید19فراد ہلاک
-
نریندر مودی کی خفیہ شادی حلف کی خلاف ورزی ، کاروائی جائے‘کانگریس کا مطالبہ
-
نیویارک‘نایاب ہیرا نمائش کیلئے پیش ،اڑھائی کروڑ ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع
-
شامی فوج کی جانب سے نئے زہریلی گیس حملے کا انکشاف ، نشانہ بننے والوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا؛شامی حزب اختلاف
-
روس یوکرین میں توانائی کو جابرانہ ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے‘امریکہ
-
بھارت نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی ون کا کامیاب تجربہ کیا
-
اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے نزدیک ہیکل سلیمانی تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی
-
ایف بی آئی افغانستان اور عراق میں امریکی فوجیوں کو معاونت فراہم کرتا رہا ہے‘ رپورٹ
-
امریکہ ،سینڈل سے دوست کو ہلاک کرنے والی خاتون کو عمر قید
-
ہیلری کلنٹن پر جوتا پھینکنے والی خاتون رہا
-
شاہی جوڑے نے کشتیاں دوڑادیں،کیٹ کا پانیوں پر پلہ بھاری
-
خیبرایجنسی،وادی تیراہ میں حیدرکونڈوں میلے سے طالبان نے منگل باغ گروپ کے 100سے زائد افراد اغواء کر لئے، 20افراد تاوان کی ادائیگی پر رہا ،جنوبی وزیرستان میں طالبان کی طالبان سے ’جنگ بندی‘ کی سعی،مذاکراتی ... مزید
-
صوبائی حکومتوں کی کارکردگی میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف پھر سب سے آگے،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی کارکردگی کو 49 فیصد عوام نے گیلیپ سروے میں بہترین قرار دے دیا،نوازشریف عوامی مقبولیت میں سرفہرست‘ ... مزید
-
پاکستانی پاسپورٹ کیلئے درخواست دیدی کسی بھی دن وطن واپس آسکتا ہوں، الطاف حسین،پاکستان میرا وطن تھا، ہے اور زندگی بھر رہے گا میرے دل سے وطن کی محبت کوئی کم نہیں کرسکتا، آرٹیکل 6 کے تحت صرف پرویز مشرف ... مزید
-
حکمران ریاست کے نمائندے نہیں دہشت گردوں کا سیاسی چہرہ ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری، حکمران سیاسی اقتدار کے دائمی خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں ، سوائے انقلاب کے کوئی راستہ نہیں ،اب بات نہیں عوامی ٹیک اوور ... مزید
-
آرٹیکل 6 کا واویلا کرنیوالے 63 جی پڑھ لیں، فوج کیخلاف باتیں کرنے والے پارلیمنٹرین نااہل ہونگے: چودھری شجاعت حسین ،ملک و قانون کے محافظ طبقہ کااتنا بڑا اِجتماع ہماری جماعت کے قائم و دائم رہنے کا ثبوت ... مزید
-
خطے میں اقتصادی ‘ علاقائی روابط اور سکیورٹی مضبوطی کے حوالے سے چین کا کردار قابل ستائش ہے‘ اسحاق ڈار،تعلیم‘ معیشت ‘ توانائی کے شعبے ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہیں‘ چینی نائب وزیر خزانہ اور ورلڈ ... مزید
-
حکومت امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے،ممنون حسین ،توانائی بحران کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔آئندہ پانچ سال میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو20 فیصد تک بڑھائیں گے، وزیر اعظم ... مزید
-
مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں گلے شکوے دور کر لیں گے،پرویز رشید ،ادارے آئین کے اند ر رہتے ہوئے اپناکام کر رہے ہیں ،حکومت کی مثبت پالیسیوں کے اثرات عوام تک پہنچناشروع ہوگئے ہیں ،تحفظ پاکستان بل ... مزید
-
وزیراعظم غیر ملکی دوروں میں صرف شہباز شریف کوہی کیوں لے جاتے ہیں،عمران، پاکستان میں سیاسی قیادت نے کبھی میرٹ کو ترجیح نہیں دی، ہماری سیاسی قیادت بادشاہت کی طرح ہے، بیان
-
مشرف مقدمے کا فوج سے کوئی تعلق نہیں،ان کے وکلاء بحران پید اکرنا چاہتے ہیں،احسن اقبال،آرمی چیف جیسے بیانات سپیکر اور چیف جسٹس روزانہ دیتے ہیں،تحفظ پاکستان آرڈیننس 2 سال کیلئے نافذ ہوگا،آپریشن کرنا ... مزید
-
پرویز مشرف کے چک شہزاد فارم ہاوٴس میں واقع مکان کے گرد بم حملے سے محفوظ رکھنے والی دیوار کی تعمیر شروع ، بم پروف کنکریٹ کے خاص بلاک اور بھاری مشینری کو ان کے فارم ہاوٴس پہنچادیا گیا
-
تحفظ پاکستان آرڈیننس بل منظور ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرینگے ، سید خورشید شاہ کا اعلان ،طالبان سے مذاکرات پر فوج اور حکومت کے درمیان ٹکراؤ نہیں اختلاف ہیں ، جمہوریت اور نواز حکومت کو کوئی ... مزید
-
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی زیرصدارت اجلاس،ایران کے ساتھ تجارت میں درپیش مشکلات اور تجارتی مواقع سے متعلق بریفنگ دی گئی، ایران سے تجارت کی راہ میں حائل مشکلات دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات ... مزید
-
لاہور‘ مقامی عدالت نے 9 ماہ کے بچے کیخلاف کیس ختم کردیا‘ تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری،پولیس نے مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ پیش کردی‘ ورثاء نے عبوری درخواست ضمانت واپس لے لی‘موسیٰ کو پولیس پر حملے ... مزید
-
موجودہ حکومت، وفاقی وزیرخزانہ ، اسٹیٹ بینک اور ایکس چینج کمپنیز کی مشترکہ حکمت عملی، سعودی امداد اور یورو بانڈز کی کامیابی کے مثبت اثرات نمایاں، آئندہ ہفتہ 2ارب ڈالرز اور جون کے آخر تک امریکہ وعالمی ... مزید
-
پاکستانی حکام قرض لیتے ہیں پھر وعدے بھول جاتے ہیں،آئی ایم ایف ، وعدہ خلافیوں کے باعث ماضی میں پاکستان کے ساتھ مختلف پروگرام کامیاب نہیں ہوسکے، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے ، لگتا ہے نئی حکومت نے اصلاحات ... مزید
-
وزیر اعظم جنوبی کوریا (آج) چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے،پیر کو وزیراعظم سے ملاقات ہوگی‘ اہم سمجھوتوں پر دستخط متوقع
-
عمر اکمل اور سابق ٹیسٹ کرکٹ عبد القادر کی صاحبزادی نور آمنہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، عمر اکمل کا نکاح سادگی سے مسجد میں ادا کیا گیا ، قریبی عزیزوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی،رخصتی کی تقریب آئندہ ... مزید
-
اسلام آباد،بھارت کا راحت فتح علی خان کی گرفتاری اور بھاری کرنسی برآمدگی پر معلومات دینے سے انکار ،پڑوسی ملک کے ساتھ دوہرے ٹیکسوں‘ ٹیکس ریٹرن معلومات اور ٹیکس معلومات کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کے باعث ... مزید
-
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلوانے والا بھارت سماجی ویب سائیٹس پر قدغن لگانے میں سب سے آگے، جولائی سے دسمبر 2013 کے دوران دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے ویب سائیٹ پر پوسٹ کئے گئے مواد کو مقامی قوانین ... مزید
-
ہیپاٹائٹس سی کا علاج ممکن!،ہیپاٹائٹس سی کے ایک طریقہ علاج سے 90 فیصد مریضوں کو بارہ ہفتوں میں صحت یاب کیا جا سکتا ہے،رواں سال کے آخر تک یہ علاج برطانیہ میں دستیاب ہو گا، نئی تحقیق ، یہ تحقیق ہیپاٹائٹس ... مزید
-
پودوں میں سبز مادہ بنانے میں نائٹروجن کا کردار انتہائی اہم ہے، ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.