وزیراعلیٰ پنجاب کی بیجنگ میں چینی وزیر خا رجہ سے ملاقات،پاک چین تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق،پاکستان کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں، ترقی کے سفر میں پاکستانی چین کو اپنا ہم قدم پائیں گے:چینی وزیر خارجہ، اکنامک کوریڈورخطے میں مثبت تبدیلیوں کا پیامبر ثابت ہوگا،شاہراہ معیشت نے پاک چین تعلقات کو نئی جہت دی ہے:شہبازشریف، معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کیساتھ روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے،چینی صدر دورہ پاکستان میں متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے،وزیراعلیٰ کی چینی وزیرخارجہ سے گفتگو
جمعرات 26 مارچ 2015 01:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بدھ کے روز بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی(Mr.Wang Yi) سے ملاقات کی۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں۔ ترقی کے سفر میں پاکستانی چین کو اپنا ہم قدم پائیں گے۔
دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی سمت درست ہے اور پاکستان کے انسداد دہشت گردی کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔چینی عوام اور حکومت پاکستان کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھتے ہیں اورپاکستان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی مثالی ہے اوردونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کا دل سے احترام کرتے ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چین کے وزیرخارجہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین میں ہر دفعہ پہلے سے زیادہ محبت ملتی ہے۔
شاہراہ معیشت نے پاک چین تعلقات کو نئی جہت عطا کی ہے۔ چین پاکستان کا ایسا مخلص اوربااعتماد دوست ہے جو مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے ۔علاقائی و عالمی امور میں دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی موقف کی تائید کی ہے ۔چین نے پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں تعاون فراہم کر کے دوستی کا حق ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چنیوٹ رجوعہ میں قیمتی معدنی ذخائر کی تلاش کے کام میں چین کا تعاون اورکردارکبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعظم محمدنوازشریف کے دورمیں پاکستان اورچین کے مابین دوستی کے رشتے سود مند معاشی تعلقات میں ڈھل رہے ہیں اورمختلف شعبوں میں تعاون کے نئے دریچے کھل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام چین کے صدر کے دورے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیااوردوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا۔ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور جوائنٹ کو آپریشن کمیٹی کا چوتھا اجلاس :بیجنگ میں آج پاک چائنہ اکنامک کوریڈور جوائنٹ کو آپریشن کمیٹی کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شرکت کی اورجوائنٹ کو آپریشن کمیٹی کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈورخطے میں مثبت تبدیلیوں کا پیامبر ثابت ہوگا۔اکنامک کوریڈ ور کا اجراء چین کی لیڈر شپ کا پاکستان کی موجودہ قیادت پر بھر پور اعتماد کااظہار ہے۔شاہراہ معیشت کے منصوبے سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کے ساتھ روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہچین کے صدر اپنے دورہ پاکستان میں اربوں روپے کے متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی ترقی کایہ منصوبہ پاکستان اور چین دونوں کیلئے سود مند ہے۔ پاکستان اور چین کو آئندہ عشرے کو عشرہ پاک چین دوستی قرار دینا چاہیے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے بھی بیجنگ میں چین کے تعمیراتی شعبے سے وابستہ ماہرین اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کی اوران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گیس کے ذریعے 3600میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے کارخانے لگائے جا رہے ہیں- 2017ء کے اختتام تک یہ کارخانے بجلی پیدا کر رہے ہوں گے- وفاقی اور پنجاب حکومت ان منصوبوں کے لئے اپنے وسائل سے سرمایہ لگا رہی ہے- وزیراعلی نے چینی کمپنیوں کو گیس سے چلنے والے بجلی کے کارخانوں کی تنصیب و تعمیر کے کاموں میں شرکت کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیوں کی جانب سے ان منصوبوں کی تنصیب و تعمیر کے کام میں حصہ لینے کا خیر مقدم کریں گے اور چینی ماہرین کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیاجائے گا- انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد کے لئے ٹرمینل اور گیس پائپ لائن کی استعداد بڑھائی جا رہی ہے- ہمارا ہر قدم ملک سے توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے اٹھ رہا ہے اور اس ضمن میں چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 26 مارچ 2015 کی مزید خبریں
-
مصباح الحق نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑنے کی پیشکش کردی،مصباح دورہ بنگلہ دیش کی بجائے اپنی فیملی کو وقت دینے کے خواہاں ،چیئرمین پی سی بی سے دورہ بنگلہ دیش میں شامل نہ کیے جانے کی استدعا کردی
-
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے خود کو باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے پیش کردیا
-
سندھ اور پنجاب کی مختلف جیلوں میں مزید 6 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی، 2 کی پھانسی عین وقت پر رک گئی،سکھر میں 2،میانوالی،کوٹ لکھپت ، بہاولپور اور ساہیوال ،میں 1،1 قیدی کو ہ دار پر لٹکایا گیا،سزائے موت ... مزید
-
7سال بعد پریڈ کا انعقاد دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کا عکاس ہے،صدر مملکت،پریڈ ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی،ممنون حسین کا ظہرانہ کی تقریب سے خطاب
-
جسٹس جواد ایس خواجہ کی کوششیں رنگ لے آئیں ،چیف جسٹس پاکستان نے سائلین کواردومیں نوٹس بھجوانے کی تجویزمنظورکر دیں، باقاعدہ احکامات جاری کرد ئیے
-
گورنر سندھ کی دوڑ میں بڑے نام شامل‘ لابیاں سرگرم ہوگئیں
-
خیرپور کے قریب روڈ حادثے میں خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ، 20 سے زائد زخمی، امدادی کارروائیوں میں تاخیر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ سمیت سیاسی مذہبی رہنماؤں کا اظہار افسوس
-
” الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل“،سپریم کورٹ نے( ن) لیگ کے رکن اسمبلی حامد حمید کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی،فریقین کو نوٹس جاری
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زرداری سے ملاقات،وزیر اعظم سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا
-
سندھ حکومت کا مندروں اورگرجاگھروں کی حفاظت کیلئے 2ہزار ہندو اور عیسائی نوجوانوں کی پولیس میں بھرتی کا فیصلہ،300مندروں اورگرجاگھروں کی تعمیرکیلئے 7کروڑگرانٹ کی منظوری
-
خواجہ سعد رفیق نے 10 کوچز کی مرمت کو انتہائی ناقص قرار دیدیا،مرمت کیلئے دوبارہ بھجوا دیا،ایک کوچز کی مرمت پر40 لاکھ خرچ آیا ،ناقص کارکردگی پر افسران کو جواب دینا ہوگا، خواجہ سعد رفیق،124 کوچز کو مرمت ... مزید
-
سندھ رینجرزکاکراچی کی جیلوں میں قیدمجرموں کے ردوبدل کے خدشات کااظہار،نادراکی ابتدائی تحقیقات میں چارقیدیوں کے بارے میں حیران کن انکشافات
-
وزیر مملکت پانی و بجلی نے فرائض سے غفلت پر لیسکو کے افسران سمیت 70اہلکاروں کو معطل کر دیا،واپڈا میں کالی بھیڑوں اور کرپٹ مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عابد شیر علی کا قصور میں کھلی کچہری سے خطاب
-
قومی اسمبلی میں سپیکر ایاز صادق اور نفیسہ شاہ کے درمیان قواعد کی تشریح کے معاملے پر جھڑپ، (ن) لیگی نو منتخب رکن شذرہ منصب علی کو قواعد کے منافی فلور دیاگیا ،پی پی کی رکن کاسپیکر پر الزام ، اعلیٰ تعلیم ... مزید
-
سانحہ یوحنا آباد‘ ویڈیو کی مدد سے دو افراد کو زندہ جلانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث 80افراد گرفتار
-
کراچی،سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے مبینہ ملزم کے ضمانتی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،ملزم کے دوران تفتیش اہم انکشافات
-
الیکشن ٹربیونل نے نادرا کو 31مار چ تک این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق کے لیے مہلت دیدی
-
ایم کیو ایم کو تحلیل اور الطاف حسین سمیت مرکزی رہنماؤں کے خلاف کاروائی کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دا ئر
-
ماڈل آیان علی کی گرفتاری،منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ خیبر پختونخوا تک بڑھا دیا
-
لاہور،معمولی تلخ کلامی پر خاوند نے بیوی سے جھگڑ کر ڈنڈوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا
-
وزیر اعظم کا ایم کیو ایم کو واضح پیغام،اجلاس میں گورنر کو نہیں بلایا
-
عالمی دباؤ مسترد ،چین کا عورتوں کے حقوق کی کارکنوں کو رہا کرنے سے انکار
-
مخدوش صوتحال، مصر نے عدن میں سفارت خانہ خالی کردیا ، سفارتی عملے کو واپس بلا لیا
-
افغانستان میں جمہوریت کا فروغ، امریکی فوج اور اتحادیوں کا مرہون منت ہے ،صدر اشرف غنی
-
فرانسو اولاند ، مر کل اور ہسپانوی وزیراعظم کا جہاز کی جائے حادثہ کا دورہ
-
جہاز حادثے میں 16 طلبہ کی ہلاکت پر جرمن اسکول میں سوگ
-
افغان صدارتی محل کے قریب خودکش دھماکہ، 7 افراد ہلاک ،30زخمی
-
بدعنوانی کے الزام میں یوکرائن میں دو حکومتی عہدیدار گرفتار
-
اٹلی، ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیے جہادی بھرتی کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار
-
بھا رت : فوجی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ لاپتہ، لاپتہ 2 پائلٹوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا
-
دہشت گردی کے خلاف شروع کی گئی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، نواز شریف،کراچی کی روشنیوں کو بحال کرنے کے لیے امن بے حد ضروری ہے ۔ کراچی میں قیام امن کے لیے تمام جماعتوں کی مشاورت سے آپریشن شروع ... مزید
-
کراچی، عامر خان سمیت 29ملزمان سے جے آئی ٹی تفتیش کریگی
-
نواز شریف اور زرداری کی پارٹنر شپ کو ہم نے ختم کردیا ہے عمران خان ، آزادکشمیر کے فیصلے آزادکشمیر میں ہوں گے، ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے کہ ہر گاؤں کے لوگ اپنے فیصلے خود کریں، میرپور میں ایئرپورٹ بنانے ... مزید
-
خیبر اور کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائیاں، 46 دہشت گرد ہلاک
-
حکومت کا یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
ملکی سلامتی سے مقدس کوئی نام نہیں ،صولت مرزاکے الزامات درست ہوئے توالطاف حسین کوگرفتارکرسکتے ہیں ،عسکری ونگ کی حا مل سیا سی جما عتو ں کے خلاف آپریشن ہونا چاہئے،خواجہ آصف، ریاست قانون کے دائرہ کار ... مزید
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی بیجنگ میں چینی وزیر خا رجہ سے ملاقات،پاک چین تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق،پاکستان کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں، ترقی کے سفر میں پاکستانی چین کو اپنا ہم قدم پائیں ... مزید
-
راولپنڈی ،سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک سے امریکی ڈپٹی کمانڈر سینٹکام وائس ایڈمرل مارکس فوکس کی چیف آف ڈیفنس کے ہمراہ ملاقات ،وفد میں امریکی سفارتخانے کے کنٹرول آفیسر اور ایگزیکٹو ... مزید
-
پیٹرول اور گیس میں بھی بجلی کی طرح چوری ہوتی ہے ،جام کمال، گوادر ، ایران 80 کلو میٹر ملانے والا پائپ لائن کا حصہ ایران پر بین الاقوامی پابندیاں اٹھائے جانے پر مکمل ہو گا ،اسمبلی وقفہ سوالات کے دوران ... مزید
-
قطر سے ایل این جی درآمد کا معاہدہ فائنل نہیں ہوا ، شاہد خاقان عباسی ،ایل این جی کی قیمت بارے حقائق نہیں چھپائیں گے ، حتمی فیصلہ ہونے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا ،31 مارچ کو ایل این جی کی پہلی ... مزید
-
سیاسی استحکام اور انتخابات میں دھاندلیوں کے خاتمے کے لئے وسیع بنیادوں پر انتخابی اصلاحات کی جائیں،آصف زرداری ،امید ہے جو ڈیشل کمیشن کے قیام سے تنازعات اور دھرنا سیاست ختم اور پی ٹی آئی کے اراکین ... مزید
-
موڈیز کا پاکستان کی ریٹنگ مثبت سے مستحکم کرنا قوم کے لیے خوشخبری ہے، اسحاق ڈار ، ریٹنگ کو مستحکم رکھنے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے، نیک نیتی اور ثابت قدمی کے ساتھ حکومت نے پاکستان کو نہ صرف ڈیفالٹ ... مزید
-
چینی صدراپریل کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے دورے پرآئیں گے، حکام اوراعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،دورہ کاشیڈول طے پاگیا
-
پاک، امریکا فوجی مشقیں موسم خزاں میں ہوں گی،امریکی سینٹرل کمانڈ،مشقیں بحری، بری،فضائی اور اسپیشل آپریشن پرمشتمل ہوں گی،حکام
-
لندن: یوم پاکستان کی تقریب، ملالہ کیلئے ستارہ جرات ایوارڈ، اعزاز پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کرتی ہو ں ، ملالہ یوسف زئی
-
برطانیہ سے سکار ٹ لینڈ یارڈ کی تین رکنی ٹیم آئندہ دوروز میں پاکستان آئے گی،صولت مرزا کا عمران فاروق قتل کیس میں بیان ریکارڈ کرائے گی،تین افسران پر مشتمل اس ٹیم کی سربراہی ایک خاتون آفیسر کر رہی ہیں
-
پولیو کا خاتمہ، بل گیٹس فاونڈیشن خیبرپختونخوا حکومت کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہے، بل گیٹس،صحت کے سیٹلائٹ نظام کیلئے بل گیٹس کا عمران خان کو خط
-
صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو آلہ یار میں واقع پالی ڈیپ سے تیل کے ذخائر دریافت ، 1095بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار ہوگی،سوگری میں ملنے والے گیس کے ذخائر کو22 طویل پائپ لائن کے زریعے دکن فیلڈ کے ساتھ ملا دیا ... مزید
-
ہنڈی کے کاروبار کی حوصلہ شکنی، بنکوں کے ذریعے ترسیلاب زر کی وصولی کیلئے رعایتوں کا اعلان ،200امریکی ڈالر بھجوانے پر20ریال چارج کئے جائیں گے
-
کراچی پولیس کی جانب سے وزیر اعظم کو ممکنہ طور پر پیش کی جانیوالی رپورٹ منظر عام پر آگئی، کراچی آپریشن میں پولیس میں پولیس کو واضح کامیابیاں ملیں، پولیس مقابلوں میں دو سو سے زائد جرائم پیشہ اور 895 ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.