نسلی تعصب کے واقعات روکنے کیلئے پولیس اہلکاروں کو جدید آلات کر دیئے گئے

جمعہ جنوری 08:55

شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2016ء) امریکہ میں نسلی تعصب کے واقعات کو روکنے کیلئے پولیس اہلکاروں کو جدید آلات فراہم کر دیئے گئے ہیں اور ان کوخصوصی تربیت دی جارہی ہے،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں افریقی نژاد امریکیوں کی ہلاکت کے بعد کشیدگی کم کرنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے اور انھیں جدید آلات فراہم کیے جا رہے ہیں۔

شکاگو کے میئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شکاگو میں گشت کرنے والی پولیس کی ہر گاڑی میں ٹیزر گن ضرور موجود ہو گی۔انھوں نے کہا کہ پولیس کو یہ سیکھنا ہو گا کہ طاقت کا استعمال کس وقت کرنا چاہیے اور کس وقت نہیں۔یاد رہے کے رواں سال کے آغاز میں انٹرنیٹ پر سیاہ فام لڑکے لیکون میکڈونلڈ پر پولیس کی جانب کی گئی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد عوام نے احتجاج کیا تھا اور شہر کے میئر پولیس کے سربراہ سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

میئر نے مزید بتایا کہ پولیس کو ہتھیار کا بے دریغ استعمال کرنے کی کبھی اجازت نہیں دی،پولیس اہلکاروں کو ہتھیار فراہم کئے گئے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں آپ تربیت یافتہ ہیں اور طاقت کا استعمال کر سکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ محکمہ پولیس اہلکاروں کو 1400 ٹیزز گن فراہم کرے گا۔ پولیس حکام کے مطابق ابھی تک شکاگو کے 15 فیصد اہلکاروں کو اس بات کی تربیت دی گئی ہے کہ کسی واقع کو تشدد کے بغیر کیسے روکا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments