رحمن ملک اور اعتزاز احسن کی سینٹ کی رکنیت ختم کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع

جمعرات 11 فروری 2016 09:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2016ء) یہ درخواست مقامی شہری سید اقتدار حیدر کی جانب سے دائر کی گئی ہے.درخواست میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر رحمن ملک اور چوہدری اعتزاز احسن پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز سے تعلق رکھتے ہیں ان کا پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے.

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ رحمن ملک اور چوہدری اعتزاز احسن پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے ٹکٹ پر سینٹ کے رکن بنے مگر غیر قانونی طور پر اپنا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ظاہر کر کے قوم کو گمراہ کرنے کے مرتکب ہو رہے ہیں جو کہ آئین پاکستان اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے.درخواست میں استفعا کی گئی ہے کہ دونوں سینیٹرز کوآئین کے آرٹیکل باسٹھ اورتریسٹھ کے تحت سینٹ کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے.۔