انڈونیشیا‘ زیر تعمیر پاور پلانٹ میں دھماکہ‘ سات افراد ہلاک 6 زخمی

جمعہ 26 فروری 2016 10:14

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2016ء) انڈونیشیا میں ایک زیر تعمیر پاور پلانٹ میں زور دار دھماکے کے باعث سات افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ دھماکہ شمالی سماٹرا میں گاؤں تینگاہ کے ضلع کیرو میں واقع پاور پلانٹ میں ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں سات افراد ہالک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :