نیب ڈکٹیٹر نے سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا تھا ،پارلیمان نے حمایت کی تھی ،مولانا فضل الرحمان،آج وہی اس کیخلاف واویلا کر رہے ہیں، مدارس کیخلاف بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہے ،حکمران بین الاقوامی ایجنڈے کی مخالفت کی بجائے اس پر عمل پیرا ہو کر یہ کام کر رہے ہیں ،امیر جے یو آئی کی جے یو آئی نظریاتی کے انضمام کے موقع پر مولانا عصمت اللہ اور مولانا محمد حنیف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس
جمعہ 26 فروری 2016 10:34
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ ڈکٹیٹر کی جانب سے سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا تھا جس کی پارلیمان نے حمایت کی تھی آج وہی اس کے خلاف واویلا کر رہے ہیں مدارس کے خلاف بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہے کیونکہ حکمران بین الاقوامی ایجنڈے کی مخالفت کی بجائے اس پر عمل پیرا ہو کر یہ کام کر رہے ہیں ملک میں ہونیوالے بڑے دردناک اورکرب پر مبنی واقعات میں کسی مدارس کا پڑھا ہوا طالب علم شامل نہیں اس کے باوجود بڑے بڑے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل لو گوں کے ملوث ہونے پر ان اداروں کے خلاف کوئی کا رروائی نہیں کی جاتی بلکہ کسی مولوی یا طالب کے فرد واحد کے ملوث ہونے پر مدرسے کے خلاف کا رروائی کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے انضمام کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مولانا عصمت اللہ اور مولانا محمد حنیف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ممتاز عالم دین مولانا سلیم اللہ خان ،ڈپٹی چیئرمین سینٹ و سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا انوارالحق حقانی، مولانا فیض محمد، ملک سکندر ایڈووکیٹ، سید فضل آغا،مولانا نوراللہ،مولانا امیر زمان،عبدالواحد آغا ، حاجی نصیب اللہ اچکزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر مولانا عصمت اللہ نے کہا کہ ہم ایک درخت کے پھول تھے لیکن کچھ عرصے کیلئے الگ ہو گئے تھے دونوں جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر نے کیلئے علماء کرام اور دیگر رہنماؤں نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور آج ہم جمعیت علماء اسلام نظریاتی کا جمعیت علماء اسلام میں باضابطہ طور پر انضمام کرنے کا اعلان کر تا ہوں اور تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت دیتا ہو کہ وہ یکجان اور ایک روح ہو کر متحد ہو کر اتحاد ویکجہتی کے صفحے پر متحد ہو کر ایک دوسرے کی عزت واحترام کر کے آگے بڑھنا ہے مولانا فضل الرحمان نے جماعت کے انضمام کے فیصلے کا خیر مقدم کر تے ہوئے اس میں ممتاز عالم دین مولانا سلیم اللہ خان سمیت دیگر رہنماؤں کی کا وشوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ ہم ایک درخت کے پھول تھے لیکن الگ الگ گملوں میں سج گئے تھے آج ہم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اپنی جدوجہد کو بہتر طور پر آگے لے جانے کیلئے جدوجہد کرینگے کیونکہ ہمارے اس قافلے کو آج 100 سال کا عرصہ پورا ہو چکا ہے کیونکہ ہماری یہ جماعت جوکہ قدیم مذہبی اور سیاسی تحریک ایک قوت بن کرطویل سفر پر گامزن ہے اتنے لمبے سفر میں نشیب وفراز سے سیاسی جماعتوں کو گزرنا پڑتا ہے ہماری جماعت نے بھی یہ سفر عبور کر لیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے اپنی جدوجہد کے تاریخی 100 سال پورے کر لئے ہیں کیونکہ طویل زندگی بھی اسی جماعت کو ملتی ہے جس کی بنیاد اخلاص، تقویٰ اور نظریہ سمیت عقیدے کے ساتھ ساتھ نصب العین میں پختگی ہو کیونکہ جمعیت علماء اسلام ملک کی سب سے بڑی سیاسی ومذہبی جماعت ہے جس کے موقف کو ملک کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر سنا اور ترجیح دی جا تی ہے انہوں نے کہا کہ اگلے سال اپریل میں جماعت کے100 سال مکمل ہونے پر یوم تاسیس منایا جائیگا ایک نئے تجدید عہد کے ساتھ آئندہ کے مستقبل کیلئے سفر کا آگاز کرینگے اور جے یو آئی کے منشور اور اس کی امانت کا مکمل دفاع کرینگے تاکہ جماعت کے پروگرام کو اس کے نصب العین کے مطابق آگے بڑھا سکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس اور وزیراعظم سے ہونیوالی ملاقاتوں میں تمام تحفظات کو دور کر دیا گیا ہے جس کے بعد چائنیز سفارتخانے کی جانب سے مغربی روٹ کو اقتصادی راہداری تصور کر نے کا بیان بھی جاری کیا گیا طالبان کی حمایت کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالبان کی پہلے بھی اخلاقی حمایت کر رہے تھے اب بھی جاری رکھیں گے آپریشن ضر ب عضب کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن ملکی اداروں نے قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے شروع کیا تھا اب وہی بہتر طور پر اس کا جواب دے سکتے ہیں کہ اس میں کس حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے اور مزید آئندہ کی کیا حکمت عملی ہو سکتی ہے کیونکہ اس حوالے سے پارلیمان اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد آنیوالی تجاویز پر عمل درآمد کر تے ہوئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ ہم سب امن چاہتے ہیں اس لئے یہ آپریشن جاری ہے مدارس کے خلاف کارروائیاں اور چھاپوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر حکمران مدارس کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں کیونکہ حکمران بین الاقوامی ایجنڈوں کی مخالفت نہیں کر سکتی اس لئے ان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں حالانکہ ملک بھر میں ہونیوالی دہشتگردی دردناک اور دلخراش واقعات نے قوم کو رنجیدہ کیا ہے لیکن ان واقعات میں کسی بھی مدارس کا فارغ التحصیل طالب علم ملوث نہیں جبکہ دیگر واقعات میں بڑے بڑے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل نوجوان ملوث ہے ان اداروں کو بند کر نے اور ان کے خلاف کا رروائی کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں دہشتگردی کو بنیاد کر مدارس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جس کا ہم مقابلہ کرینگے اور اس آزمائش پر پورا اترینگے نیب کی کارروائیاں کو روکنے اور اس کے اقدامات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ ڈکٹیٹر کی جانب سے سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا تھا تاکہ سیاسی انتقام لیا جا سکے حالانکہ ہمارے ملک میں عدالتیں اور دیگر ادارے موجود ہیں جو ملک کے آئین کے مطابق کام کر رہے ہیں ان کی موجودگی میں نیب کی ضرورت نہیں تھی لیکن پارلیمان نے متفقہ طور پر اس کے حق میں فیصلہ کیا تھا اب ان پر دباؤ بڑھ رہا ہے اس لئے حمایت کرنے والے ہی واویلا کر رہے ہیں ۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 26 فروری 2016 کی مزید خبریں
-
چنیوٹ میں 15کروڑ ٹن عمدہ کوالٹی کے خام لوہے کے ذخائر کے تخمینے کی پیمائش و تصدیق، چینی،جرمن،کینیڈین اورآئرش سائنسدانوں نے وزیراعلیٰ کو پیشرفت کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی،وزیراعلیٰ کا خام لوہے ... مزید
-
جو بل ادا نہیں کرے گا اس کی بجلی منقطع کر دی جائے گی،عابد شیرعلی،سیاستدان بڑے بڑے بجلی نادہندگان کی سفارش کرتے ہیں ،وزارت پانی و بجلی کے بعض منصوبوں پر صرف کاغذوں میں کام ہوتا ہے، بروقت فنڈز فراہم ... مزید
-
وزیراعظم نوازشریف آج کراچی میں کینسر کے مریض انوار اللہ آفریدی سے ملاقات کریں گے ،نواراللہ آفریدی نے وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا
-
اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں مولانا عبدالعزیز کی ضمانت میں سات مارچ تک توسیع
-
خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس سربراہ کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کر دی
-
شادی ہالوں سے خواتین کے پرس چرانے والے گروہ کا انکشاف،ایس ایس پی کی تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز پرس چور اور جیب تراش گروہ کیخلاف فوری اقدامات کی ہدایت،ذرائع
-
عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستا ہو گیا،تولہ سونے کی قیمت48ہزار550رو پے سے کم ہوکر48ہزار500روپے ہو گئی
-
’فٹنس برقرار رکھنے کیلئے پراٹھے نہ کھائیں‘،بھارت کیخلاف میچ کا دباؤ نہ لیں قوم کی بڑی توقعات ہیں ان پر پورا اتریں،شہریار خان کی ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف مقابلے سے متعلق کھلاڑیوں کو اہم ہدایت
-
جنوبی افریقہ کے اسپنر آرون فنگیسو کا ایکشن مشکوک،فنگیسو ورلڈ ٹی 20 کے لیے جنوبی افریقہ کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں،آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اسپنر کو 21 دن کے اندر باوٴلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانا ... مزید
-
افغانستان میں پہلی مرتبہ2 کمانڈرسمیت داعش کے 10 جنگجووٴں نے ہتھیار ڈال دیے
-
ترکی کے ساتھ ڈیل ’سراب‘ ہے، ہنگری
-
یمن ، سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے پچاس سعودی فوجی ہلاک
-
وینزویلا کی حکومت کینیڈا کی مائننگ کمپنی سے تصفیہ پر 5 بلین ڈالر وصول کرے گی
-
بھارت داعش کو بم اجزاء فراہم کرنیوالا 20 واں ملک ہے‘ سروے رپورٹ
-
انڈونیشیا‘ زیر تعمیر پاور پلانٹ میں دھماکہ‘ سات افراد ہلاک 6 زخمی
-
صحرائے سینا میں روسی طیارہ مار گرانے میں دہشتگرد ملوث ہیں‘ عبدالفتح السیسی
-
نیب نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کردیا،ریفرنس ڈاکٹر عاصم سمیت 8ملزموں کیخلاف دائر کیاگیا،40 صفحات پر مشتمل ریفرنس میں 3 ہزار 74 شواہد ریفرنس میں شامل،لوڈشیڈنگ کے نام پر کھاد کارخانوں ... مزید
-
محکمہ داخلہ پنجاب نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ حملے سے متعلق گوجرانوالہ میں درج مقدمے پر تحقیقات کرے گی
-
تربیتی مشقیں نئی جنگی حکمت عملی کے تحت کی جارہی ہیں،راحیل شریف،زمانہ امن میں اعلیٰ فوجی صلاحیتوں کی تیاری ہی امن کی ضامن ہے ،فوج کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے،آرمی ... مزید
-
وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان دیرینہ مسائل حل، وفاقی حکومت بجلی کے خالص منافع کی مد میں 4سالوں صوبائی حکومت کو 70ارب روپے کے واجبات ادا کرے گی، صوبائی حکومت کا بجلی کا سالانہ منافع بھی 6سے ... مزید
-
پاکستان بھارت میں دہشتگردی سپانسر کررہا ہے ، بھارتی آرمی چیف کا الزام، لشکر طیبہ اور جیش محمد کو مغربی سرحد کے پار مضبوط تعاون حاصل ہے ، جنرل دلبیر سنگھ کا سیمینار سے خطاب
-
آزاد کشمیر کیلئے قومی صحت پروگرام کا افتتاح،ہیلتھ کارڈ اسکیم میں کوئی سیاست نہیں ،عوام کوسہولتیں فراہم کرناحکومتوں کی ترجیح ہونی چاہئے،نواز شریف،قومی صحت اسکیم میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ہی ... مزید
-
بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لئے مشاورت کا عمل جاری ہے ،پاکستان ، افغانستان میں امن لانے کے لئے مختلف گروپوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے ، امن عمل میں تمام گروپس کو شامل کیا جائے گا ،افغانستان میں امن تک خطے ... مزید
-
پاکستان سے گزشتہ برس پانچ ارب ڈالر بھارت بھیجے گئے ،وال سٹریٹ جرنل،بیرونی دنیا سے زرمبادلہ بھارت بھیجنے والا پاکستان چوتھا بڑا ملک بن گیا، زر مبادلہ کا بہاوٴ دو طرفہ ہے ،بھارت سے دو ارب ڈالر سالانہ ... مزید
-
وزیراعظم نے انسانی حقوق کاایکشن پلان منظورکرلیا،پرویز رشید، تعلیم کے شعبے کوفروغ پرخصوصی توجہ،انسانی حقوق کے تعلیم کے فروغ کیلئے ہرقسم کی رکاوٹ دورکی جائے گی،پریس کانفرنس
-
نیب ڈکٹیٹر نے سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا تھا ،پارلیمان نے حمایت کی تھی ،مولانا فضل الرحمان،آج وہی اس کیخلاف واویلا کر رہے ہیں، مدارس کیخلاف بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہے ،حکمران ... مزید
-
پاکستان میں نوجوانوں کو لیڈر شپ کے لئے تیار کیا جائیگا،عمران خان ، اچھے لیڈر کے لئے ضروری ہے کہ وہ نڈر ہو، کرپٹ نہ ہو اور اپنے آپ سے نکل کر ملک و قوم کی فلاح و بہبود کی سوچ اور جذبہ رکھے،خیبر پختونخوا ... مزید
-
سینیٹ کمیٹی کی گردشی قرضوں کی ادائیگیاں کرنیوالوں کو تمغے اور سرٹیفکیٹ دینے کی تجویز، 2008ء سے 16 جون 2013ء تک گیارہ کھرب روپے سے زائد کی ادائیگیاں آڈٹ کے بغیر کی گئیں،سٹیٹ بنک حکام کا انکشاف،بی آئی ... مزید
-
خواتین تحفظ بل،مرد کو کڑا پہنانا منظور نہیں،خاندان کی بنیاد کو کمزور کیا جا رہا ہے،خواتین ارکان پارلیمنٹ،خواتین کے حقوق انسانی حقوق سے بالاتر نہیں ہیں،شادی کے رشتے کو مذاق بنا دیا گیا،ثمن سلطانہ، ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.