ترکی کے ساتھ ڈیل ’سراب‘ ہے، ہنگری

جمعہ 26 فروری 2016 10:10

بوڈا پسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآ ن لائن۔ 26فروری۔2016ء)ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے کہا ہے کہ مہاجرین کے بہاوٴ کو روکنے کے لیے ترکی کے لیے سرمایے اور دیگر مراعات کا وعدہ یورپی یونین کے لیے صرف ایک ’سراب‘ ہے،انھوں نے کہاہے کہ ، ”ہم ترک صدر ایردوآن سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ وہ ہم سے پیسے لے لیں، مراعات لے لیں اور ہماری سرحدوں کی حفاظت کریں، کیوں کہ ہم خود اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے سے قاصر ہیں۔

(جاری ہے)

“انہوں نے مزید کہا، ”اس سے یورپ کا مستقبل اور سلامتی کو ترکی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔“یورپی ممالک نے رواں ماہ ترکی کے لیے تین ارب یورو سرمایے کی فراہمی کی منظوری دی ہے، تاکہ انقرہ حکومت اپنے ہاں موجود مہاجرین کی حالت بہتر بنائے جب کہ یورپی یونین کی جانب سے ترکی کو بلاک کی رکنیت کے مذاکرات کی بحالی اور دیگر مراعات دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ یورپی یونین کی کوشش ہے کہ ترکی میں مہاجرین کی حالت بہتر بنا کر یورپ میں داخل ہونے والے مہاجرین کے بہاوٴ میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :