لاڑکانہ ، گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، 10 بچے زخمی

منگل 1 مارچ 2016 01:22

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1مارچ۔2016ء) گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول میں شہد کی مکھیوں نے ”دھاوا“ بول دیا اور ان کے کاٹنے سے کم از کم 10 بچے زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شہد کی مکھیوں کے سدباب کیلئے اقدامات بھی شروع کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :