چین کے ساتھ تعلقات کیلئے آسمان حد ہے ، اسرائیل ، بیجنگ کی اقتصادی ترقی کے اقدامات سے مستفید ہونے کے خواہاں ہیں ، پارلیمانی سیکرٹری یولی ایڈیلسٹین

منگل 19 اپریل 2016 10:11

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اپریل۔2016ء) اسرائیل نے کہا ہے کہ چین اور بیت المقدس کے درمیان تعاون کیلئے آسمان حد ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے دورے پر آئے ہوئے اسرائیلی پارلیمنٹ کے سپیکر یولائی ایڈیلسٹین نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے چین کے ساتھ تعلقات اور تعاون کے فروغ کیلئے آسمان حد ہے انہوں نے کہا کہ چین عالمی سطح کا اہم کھلاڑی ہے تاہم اعلیٰ ٹیکنالوجی کے اختراج میں بھی کمی آئی ہے ہماری بھی ایک پہچان ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایف ٹی اے مذاکرات کا آغاز یقیناً انتہائی اہم پیش رفت ہے اور یہ اس کی اسرائیلی تاجروں کیلئے بھی بہت زیادہ اہمیت ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل چین کے اقتصادی ترقی کے اقدامات سے مستفید ہونے کا خواہاں ہے

متعلقہ عنوان :