سپریم کور ٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ تین افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا
جمعرات 2 جون 2016 09:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جون۔2016ء) سپریم کور ٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ تین افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد روکتے ہوئے تینوں ملزمان کے ٹرائل کاریکارڈ طلب کر لیا،عدالت نے ہدایت کی کہ فوجی عدالتوں کے تمام مقدمات کو یکجا کیاجائے اور انہیں رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں سماعت کے لئے لگایا جائے۔
(جاری ہے)
بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے فضل غفار،ناصر خان اور فتح خان کی ورثاء کی جانب سے دائرالگ الگ درخواستوں کی سماعت کی اس موقع پرناصر خان کی طرف سے عاصمہ جہانگیر نے پیش ہوکرعدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کو تحریک طالبان کے ساتھ رابطوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔
دوسرے ملزم فضل غفار کی طرف سے احمدرضا قصوری نے پیش ہوکر بتایا کہ ملزم پر تحریک طالبان کے لئے کام کرنے کا الزام لگایاگیا تھاانھوں نے خود ہتیھار ڈالے تھے جبکہ تیسرے ملزم فتخ خان کے وکیل نے پیش ہوکر بتایا کہ ان کے موکل کو آرمی پبلک سکول پشاور پر حملہ کرنے والوں کیلئے سہولت کارکے طورپرکام کرنے کا الزام ہے۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سزا کے خلاف دائرتینوں اپیلیں ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے اصل ریکارڈ طلب کرلیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 2 جون 2016 کی مزید خبریں
-
الیکشن کمیشن،کیپٹن صفدر کے خلاف اثاثے چھپانے کے الزامات پر تحریری جواب طلب
-
سپریم کور ٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ تین افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا
-
دانیال عزیز دوہری شہریت کے حامل ، ایم اے کی ڈگری بھی مشکوک
-
مشترکہ اجلاس،آرمی چیف اور مولانا فضل الرحمن گلے ملے ،ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی
-
پنجاب پولیس نے اسلام آباد کی معروف مارکیٹ جناح سپر سے لڑکی اغوا کرلی
-
حکومت کا کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا فیصلہ
-
عمران خان کی سیاست حادثات اور واقعات پر چلتی ہے،مولانا فضل الرحمن
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کارحجان
-
جڑواں شہروں سمیت ملک دیگرشہروں میں شدیدآندھی اورطوفان نے تباہی مچادی ،چھتیں ،دیواریں اوردرخت گرنے سے 11افرادجاں بحق ،متعددزخمی
-
اپوزیشن غیر قانونی طریقے سے اپنی مرضی مسلط نہ کرائے،صدر مملکت
-
ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ،کسی صورت قابل قبول نہیں، آ رمی چیف
-
وزیراعظم کا گلہ ٹیوب ڈالنے سے خراب ، البتہ صحت پہلے سے بہتر ہے ،مریم نواز
-
وفاقی بجٹ تین جون کو ہی پیش کیا جائے گا‘ اسحاق ڈار
-
وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے پونے دو ارب رمضان ریلیف پیکج کی سبسڈی کا اعلان کر دیا، رمضان المبارک میں اس پیکج سے عام آدمی کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا
-
این اے 110 میں وٹوں کی تصدیق بارے نادرا کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
علماء معاشرے کی اصل روح بیدار کرنے میں کردار ادا کریں،چوہدری نثار
-
جاپانی سفیر کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات ،توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ
-
سعودی سفیرمرزوک الزہرانی کی مریم نوازسے ملاقات
-
افغان مہاجرین کے اثاثوں بارے تحقیقات آخری مرحلے میں داخل
-
پاکستان کے جوہری خطرے سے خوفزدہ نہیں ، جتندر سنگھ
-
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، کیمپس بند
-
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند اتوار 5 جون کو نظرآنے کا امکان ، ماہرین فلکیات
-
امیر کویت کی توہین کے الزام میں گرفتار پانچ ملزمان کے مقدمے کی سماعت
-
یورو فٹبال چیمپئن شپ 2016ء میں دہشتگردی کا خطرہ ہے ، امریکہ
-
سوئٹزرلینڈ میں دنیا کی سب سے لمبی اورگہری ریلوے سرنگ کا افتتاح
-
ترکی کی شام میں بمباری:14عسکریت پسند ہلاک
-
عراقی فوج کے گھیرے میں پھنسی داعش نے شہریوں کو ‘انسانی ڈھال ‘بنا لیا:اقوام متحدہ
-
سعودی عرب ، دہشتگردی کے الزامات میں 14 افراد کو سزائے موت ، 9کو قید کی سزا سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.