عمران خان کی سیاست حادثات اور واقعات پر چلتی ہے،مولانا فضل الرحمن

پانامہ لیکس کا ایشو ختم ہو چکا، عمران خان کو اب کسی نئے ایشو کا انتظار کرنا چاہیے، پی پی اور پی ٹی آئی کے لیڈران میں نمبر گیم کی جنگ چل رہی ہے بلاول کا میرے خلاف بیان اپنی والدہ کی حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے ،مرکزی امیر جے یو آئی

جمعرات 2 جون 2016 09:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جون۔2016ء)جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست حادثات اور واقعات پر چلتی ہے پانامہ لیکس کا یشو ختم ہو چکا ہے عمران خان کو اب کسی نئے ایشو کا انتظار کرنا چاہیے پی پی اور پی ٹی آئی کے لیڈران میں نمبر گیم کی جنگ چل رہی ہے بلاول بھٹو کا میرے خلاف بیان اپنی والدہ کی حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے جس کا جواب آصف زرداری کو دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

ترجمان جے یو آئی عبدالحق مھر کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں کارکنوں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا ہے کہ پانامہ کی طرح عمران خان کی سیاست بھی لیکس ہو چکی ہے پی پی نے عمران خان کو پٹٹری سے اتار دیا ہے ہم نے جمہوریت کیلئے اس وقت تحریک چلائی ہیں جب عمران خان کرکٹ کھیلتے تھے ہم نے جمہوریت کی بقا کیلئے جیلیں کاٹی ہیں اب کس طرح جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنے والوں کا ساتھ دے سکتا ہوں۔ یہودی ایجنٹ کرپشن کی آڑ میں ملک میں افرا تفری پھیلا رہے ہیں۔ ہمار ا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے مگر ہم ان سے عوامی میدان میں مقابلہ کرینگے ۔