تھریسا مے بدھ کو وزیراعظم کا منصب سنبھالیں گی: ڈیوڈ کیمرون کا اعلان

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کل عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے

منگل 12 جولائی 2016 10:36

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جولائی۔2016ء)برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ بدھ کو وزیراعظم کے منصب سے مستعفی ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ ہوم منسٹر تھریس مے بدھ کو ہی منصب سنبھالیں گی۔ انہوں نے تھریسا مے کو اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ کیمرون بدھ کو آخری بار پرائم منسٹرکویسچن ٹائم میں لوگوں کے سوالوں کے جوابات دیں گے۔

اس سے پہلے وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل تمام امیدوار وں نے رضاکارانہ طور پر دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد تھرسیا مے ہی واحد امیدوار رہ گئی تھیں۔ان کیے وزیراعظم بننے پر ان کی پارٹی لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی اوسیورن نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھریسامیوزیراعظم کیفرائض اداکرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کل بدھ کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔

تھرمیامے کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم نامزد کردیا گیا۔ دوسری خاتون وزیراعظم ہوں گی۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدگی بارے رائے کا احترام نہ کرنے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور کل بدھ کو اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں ان کی جگہ برطانوی لیبر پارٹی سے تھرمیامے کو نئی وزیراعظم نامزد کردیا ہے تھرمیامے برطانیہ کی دوسری وزیراعظم ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :