کراچی،مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے دفاترمسمارکرنے کاسلسلہ شروع
متحدہ کے گڑھ کراچی، حیدرآباد میں متحدہ قائد کی تصاویر ہٹا دی گئیں کراچی کے مکاچوک عزیزآبادکانام تبدیل کرنے کافیصلہ
جمعہ 26 اگست 2016 10:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2016ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم متحدہ قومی موومنٹ کے دفاتر مسمار کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، رات گئے تک 4یونٹ آفسز گرادیئے گئے تھے ۔ایم کیو ایم کے دفاتر مسمار کرنے کا فیصلہ گذشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی موجودگی میں ہونے والی اعلی سطح کے اجلاس میں کیاگیاتھا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قائد کی پاکستان مخالف تقریر اور نعروں کے بعد کراچی میں ایم کیو ایم کے دفاتر کو گرانا شروع کردیا گیا ہے ،کراچی میں پہلا دفتر جمعرات کو بھینس کالونی میں انتظامیہ کی جانب سے مسمار کیا گیا جس کے بعد ابوالحسن اصفہانی روڈ، یونیورسٹی روڈ پر موسمیات کے مقام قائم یونٹ 33Bاور گلشن معمار یونٹ کو بھی مسمار کردیا گیا تھا ۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز حکومت سندھ نے فیصلہ کیاتھا کہ سرکاری زمینوں،پارکس،اسکولوں،فلاحی پلاٹوں میں قائم ایم کیوایم کے دفاترگرادیئے جائیں۔(جاری ہے)
اس بات کافیصلہ گزشتہ روزوفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی موجودگی میں ہونے والی اعلی سطح کے اجلاس میں کیاگیاتھا۔کراچی کے مختلف علاقوں عزیزآباد ،مکا چوک اور اطراف میں نصب ایم کیو ایم کے قائدکی تمام تصاویر اتارلی گئی ہیں۔
نامعلوم افراد نے مکا چوک اور جناح گراوٴنڈ میں نصب ایم کیو ایم کی تصاویر اور پوسٹرز اتارلئے۔یہ تصاویر اور پوسٹرز الصبح نامعلوم افراد نے نوچ کر اتارلئے۔ مکا چوک پرایم کیو ایم کی تمام تصاویر کا نام و نشان تک باقی نہیں بچا ہے۔ ادھر جناح گراوٴنڈ میں بھی تمام تصاویر اتارلی گئی ہیں۔ ان مقامات پر ایم کیو ایم قائد کی تصاویر گذشتہ بیس سال سے نصب تھیں۔حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہولڈنگ بورڈ پر لگی تصاویرمشتعل افراد نے پھاڑ دیں۔ لطیف آباد یونٹ نمبر 7، 8 ،2، اور 6 میں لگی ہولڈنگ بورڈ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی لگی تصاویر پھاڑ دی گئیں، حیدرآباد میں 200سے زائد مقامات پر جگہ جگہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی تصاویر لگی ہوئی ہیں جنہیں مشتعل افراد کی جانب سے پھاڑے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ 22اگست کو کراچی پریس کلب کے باہر الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقاریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے بعد سے کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے اور مشتعل افراد ایم کیوایم کے قائد کی تصاویر پھاڑ رہے ہیں۔کراچی کے علاقے مکا چوک عزیز آباد کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مکا چوک کا نیا نام فائنل کرلیا گیا ہے، نیا نام شہید ملت لیاقت علی خان چوک ہوگا۔ڈپٹی کمشنر وسطی کو نام بدلنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ عزیز آباد کے علاقے میں مکا چوک فاروق ستار کی میئر شپ کے دور میں 1991ء میں قائم کیا گیا تھا،14 اگست 2009ء میں مصطفیٰ کمال کے دور میں اس کی تزئین و آرائش کی گئی۔ذرائع کے مطابق نام کی تبدیلی کے ساتھ ہی علاقے میں نئے نام کا بورڈ بھی لگایا جائے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 26 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
وفاق خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے،پرویز خٹک
-
پاکستان دنیا کے ان چودہ ملکوں کی فہرست میں بھی شامل ہے جو جہاز اور آبدوزیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، بریگیڈئر وحید ممتاز
-
گزشتہ تین سالوں سے صوبائی حکومت کنٹینرپرناچ گانے اور قوم کو گمراہ کرنے کے ساتھ احتجاج میں مصروف نظرآرہی ہے،عابد شیر علی
-
حکومت کا کسانوں کو کھاد پر53ارب80کروڑ روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا
-
چینل کے دفترپر حملے کے ا لزام میں 2 خواتین گرفتار
-
لاہور ،پولیس نے 30سال قبل قتل کرکے روپوش ہونیوالے قاتل کا کھوج لگا لیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں سونے کی قیمتوں میں کمی کارحجان
-
کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک ،2 زخمی،حملہ آور گرفتار
-
”یہ سب میرے لئے مناسب نہ تھا“،لبنانی اداکارہ نے فحش فلموں میں کام کرنے سے توبہ کرلی
-
عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور، عہدے سے برطرف
-
عراق میں خودکش کار بم دھماکہ، پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک آٹھ زخمی
-
بھارت، ایمبولینس کے پیسے نہ تھے، شوہر بیوی کی لاش کندھے پر اٹھا کر 12کلومیٹر پیدل چلتا رہا
-
شامی خانہ جنگی: حکومتی فوج اور ’اسلامک اسٹیٹ‘ دونوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے، رپورٹ
-
جرمن فوج کا اپنے طیارے ترکی سے اردن یا قبرص منتقل کرنے پر غور
-
فلپائن میں مسلمان عسکریت پسندوں نے تاوان نہ ملنے پر یرغمالی کا سر قلم کر دیا
-
سلمان خان کے خلاف بات کرنے پر بھارتی ہیئر اسٹالسٹ کو قتل اور زیادتی کی دھمکیاں
-
کابل ۔مزار شریف میں بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک 14 دیگر زخمی
-
گوادر ، لیویز چیک پوسٹ کے قریب گاڑی پر دہشت گردوں کاراکٹ حملہ ،تحصیلدار سمیت7 لیویز اہلکار شہید، رسالدار میجر سمیت3 اہلکار زخمی
-
کراچی،مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے دفاترمسمارکرنے کاسلسلہ شروع
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا افغان صدر کو فون
-
افغان حکومت کو طالبان کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،سرتاج عزیز
-
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستا ن کا الطاف حسین کے امریکا میں کارکنان سے حالیہ خطاب سے بھی اعلان لاتعلقی
-
بھارت کو افغانستان سے مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے،پاکستان
-
سارک سیکرٹریز خزانہ کانفرنس، دوہرے ٹیکسوں کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل ، کسٹم کے معاملات کو آسان بنانے پر اتفاق
-
نوازشریف جب تک حساب نہیں دو گے پیچھا نہیں چھوڑیں گے، عمران خان
-
افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور بارڈر پر سخت سیکورٹی،بھارت نے افغانیوں کیلئے صحت بارے ویزہ شرط ختم کردی،قائمہ کمیٹی سیفران میں انکشاف
-
احتجاج اور دھرنا قصاص کے حصول کیلئے ہے، طاہرالقادری
-
جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ،عامر لیاقت حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.