وفاق اور صوبوں کے درمیان نیشنل ہیلتھ وژن2025 پر اتفاق رائے ہوگیا

متفقہ وژن پر تمام صوبائی حکومتیں عمل درآمد کریں گی جبکہ وفاقی حکومت اس عملد ر آمد کی مانیٹرنگ کرے گی، سائرہ افضل تارڑ کی پریس کانفرنس

بدھ 31 اگست 2016 10:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء)وزیرمملکت صحت سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی صحت کی بہترین اقدامات کے سلسلہ میں وفاق اور صوبوں کے درمیان نیشنل ہیلتھ وژن2025 پر اتفاق رائے ہوگیا ہے اور اس متفقہ وژن پر تمام صوبائی حکومتیں عمل درآمد کریں گی جبکہ وفاقی حکومت اس عملد ر آمد کی مانیٹرنگ کرے کہی۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ مشاورت شروع کی گئی میں نے نیشنل ہیلتھ وڑن کا سلسلہ میں صوبائی وزراء صحت اور ان کی ٹیموں کے ساتھ ملاقاتیں کیں جن کا مقصد صحت کے قومی وڑن کے بارے میں مشترکہ اتفاق رائے پیدا کرنا تھا اس سے صوبوں کے مابین یکساں معیارات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور صحت کے شعبہ کے لیے بین الاقوامی اور قومی فورم پر اجتماعی طور پر متعلقہ مسئلہ کوا ٹھانے اور قومی سطح کے وعدے کرنے اور موقف دینے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

۔جس کے بعد پالیسی دستاویز کا مسودہ بنانے کے لیے تمام شراکت داراوں کے ساتھ ٹیکنیکل مشاورتی اجلاس ہوئے اور اس ضمن میں ہر موضوع پر اجلاس2016ء کے بعد ہوئے۔ ہر اجلاس میں منصوبہ بندی کمیشن، متعلقہ وزارتوں،صوبائی محکمہ ہائے صحت آبادی یو این کے اداروں، صحت کے ترقیاتی شراکت داروں،سی ایس او،سی بی اوز، صحت کی بین الاقوامی و غیر سرکاری تنظیموں اور صحت کے ماہرین وغیرہ نے شرکت کی۔

مشاورتی عمل سے کرداروں اور ذمہ داریوں کے تعین میں مدد ملی اور اس سے وفاقی وزارت اور صوبائی محکمہ ہائے صحت،ریجنل اور خصوصی علاقوں کے مابین رابطہ کاری میں اضافہ ہوا۔وڑن دستاویز کے8موضوعاتی شعبے ہیں جن میں صحت کے نظام کا استوار کرنے والے اور صحت کے شعبہ کی ترقی میں متعلقہ محکموں اور دیگر وزارتوں کے کردار کا تعین کرنے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں اور مختلف شعبوں کے مابین اشتراک کار کے اضافی موضوعات رکھے گئے ہیں۔

پریس کانفرنس میں صوبوں کے وزارئے صحت بھی موجود تھے۔ جنہوں نے صوبائی سطح صحت کے اقدامات کے بارے میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دے۔وزارت صحت نے کہا کہ یہ رہنمائی دینے والی دستاویز ہے جس میں تمام پاکستانیوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی صحت کی بہتری کے لیے رہنما اصول دیئے گئے ہیں اور یہ رہنما اصول صحت کی ضروری معیاری خدمات کے ذریعے کے حوالہ سے ہیں جن میں خاص طور پر معاشرہ کے پسماندہ اور کمزور طبقات پر توجہ دی گئی ہے اور صحت کے ذمہ دارانہ اور فعال ترین نظام کے ذریعے خدمات کی ڈلیوری پر زور دیا گیا ہے۔

لفظ”نیشنل“ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ سیاسی امنگوں کی تصویر پیش کرتا ہے۔ تنوع او ر صوبائی خود مختاری کے باوجود یہ تمام صوبوں کے عوام کی صحت کو بہتر بنانے کا متفقہ وڑن ہے۔ وڑن کی دستاویز سے ترقی کو مشترکہ بنانے، تجربات سے سیکھنے اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کی طر ف بڑھنے کے لیے وفاقی اور صوبائی کوششوں میں یگانگت پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :