شاہ محمود قریشی کی پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات،عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا
ملاقات اعتزاز احسن کے چیمبر میں ہوئی،خورشید شاہ بھی موجود تھے،ملکی سیاسی صورتحال،آئندہ ہفتے ہونے والے قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر بھی مشاورت عمران خان کی ہدایت پرپیپلزپارٹی کے رہنماوں کو لاہور میں تین ستمبر کی ریلی اور پاکستان مارچ میں شرکت کی دعوت دی، ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی کی میڈیاسے گفتگو
بدھ 31 اگست 2016 10:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاوس میں پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ ملاقات سینیٹ میں قائدحزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کے چیمبر میں ہوئی اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ بھی موجود تھے۔
طویل ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال آور آئندہ ہفتے ہونے والے قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ ٹی آو آرز کمیٹی اور حکومت کے رویہ سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔شاہ محمود قریشی نے تین ستمبر کے پاکستان مارچ اور سپریم کورٹ میں دائرکردہ پٹیشن پر بھی پیپلزپارٹی کے رہنماوں کا آگاہ کیا۔(جاری ہے)
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرشاہ محمود قریشی نے بتایا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پرپیپلزپارٹی کے رہنماوں کو لاہور میں تین ستمبر کی ریلی اور پاکستان مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کے ٹی آوآرز پر مشتمل سینیٹر اعتزاز احسن کے تیارکردہ بل کو بھی من و عن تسلیم کیا ہے اور اس بل کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مکمل حمایت کا بھی فیصلہ کیاہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹی آوآرز کمیٹی اپوزیشن کی بے پناہ کوشش کے باوجود حکومت کی ہٹ دھرمی اور رویہ کی وجہ سے اپنی موت آپ مرگئی ہے۔ ٹی آو آرز کمیٹی میں اب جان نہیں رہی اب اسکی حیثیت ایک مردہ گھوڑے کی سی ہوگئی ہے۔ ایم کیوایم پہلے ہی کمیٹی سے کنارہ کشی اختیار کرگئی تھی جبکہ مسلم لیگ(ق) بھی کمیٹی کی کارکردگی سے مایوس ہوگئی تھی۔ جماعت اسلامی نے بھی مایوس ہوکر سپریم کورٹ سے رجوع کیا، تحریک انصاف بھی سمجھتی ہے کہ ٹی آوآرز کمیٹی کی ان تمام نشستوں کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سینیٹر اعتزاز احسن نے دیگر تمام حزب اختلاف کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ایک بل تیار کیا ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے نظریات اور رائے کو مدنظر رکھا گیا ہے جب یہ بل سینیٹ میں پیش ہوگا تو تحریک انصاف اسکی بھرپور حمایت کرے گی۔ انھوں نے ذور دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پانامہ لیکس پر آج بھی اپنے موقف پر قائم ہے۔ پانامہ پیپرز پر طے ہوا تھا کہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں قرارداد لائیں گے تو تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں قرارداد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس پر اپوزیشن کی رہنمائی بھی درکار ہے خواہش ہے کہ ہماری اس قرارداد کو بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیا جائے۔انھوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں دائرکردہ وزیر اعظم کی نااہلی کی پٹیشن سے متعلق بھی پیپلزپارٹی کے رہنماوں کو آگاہ کیا ہے جس پر انھوں نے ہماری موقف کی عملی اور اصولی حمایت کی ہے۔ پانامہ پیپزر پر پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا موقف ایک ہے اور پیپلزپارٹی کے کارکن بھی وہی سوچتے ہیں جو تحریک انصاف کے کارکن سوچ رہے ہیں اسلئے پیپلزپارٹی کے قائدین کو تین ستمبر کے پاکستان مارچ اور لاہور میں ریلی کی دعوت دی ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت مشاورت کے بعد جواب دے گی امید ہے جواب مثبت ہی آئے گا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ دو سمتبر کو قومی اسمبلی اور پانچ ستمبر کو سینیٹ کے اجلاس سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا،سید خورشید شاہ کا نقطہ نظر واضح ہے، فیصلہ ہوا ہے کہ خصوصا کراچی اور الطاف حسین کے بیان پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کیبعد لائحہ عمل لے کر آئیں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 31 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
ای او بی آئی میں 34 ارب کرپشن کی تفصیلات پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش
-
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی مالیاتی ایوارڈ کا ششماہی جائزہ اجلاس
-
وزارت خزانہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر جی ایس ٹی کم نہ کرنے پر ڈٹ گئی
-
اسلام آباد،وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف سے ملاقات
-
وفاق اور صوبوں کے درمیان نیشنل ہیلتھ وژن2025 پر اتفاق رائے ہوگیا
-
صوبے میں قائم ہونے والے صنعتی زونز اور سرمایہ کاروں کو مقامی سطح پر پیدا ہونے والی سستی بجلی مہیا کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں،پرویز خٹک
-
وفاقی حکومت ریلیف دینے کے نام پر 228 ارب روپے کا ہاتھ کر گئی
-
نومنتخب میئرکراچی وسیم اخترکومزارقائد پرحاضری دینے سے جیل حکام نے روک دیا
-
سانحہ آرمی پبلک سکول میں پیر ا لائز ہونے والے ابراہیم خان صحت یاب ہو گئے
-
قومی اسمبلی کے حلقہ 63 جہلم میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان
-
آسٹریلیا کے شان مارش زخمی ہوکر سیریز سے باہر
-
پاکستان نے ایم کیو ایم قائد کے خلاف برطانیہ کو باقاعدہ ریفرنس بھیج دیا
-
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کے حوالے سے عمر ان خان کی جانب سے دائر درخواست اعتراض لگاکر واپس کر دی
-
پاکستان پٹھان کوٹ حملہ سے متعلق تحقیقات سے جلدی آگاہ کرے، ششماسوراج
-
تیرواں روزبھی باب دوستی گیٹ بد دستور بند
-
پاکستان سے یکجہتی،الطاف حسین کی ہرزہ سرائی کی مذمت
-
این اے 110 نادرا رپورٹ،خواجہ آصف، چوہدری نثار میں اختلافات کی خلیج وسیع ہو گئی
-
شاہ محمود قریشی کی پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات،عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا
-
انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس
-
چک شہزاد میں پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کو گرادیا گیا
-
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو میئر مل گیا
-
وزیر تجارت سے ایرانی سفیر مہندی ہنر دوست کی ملاقات
-
افغانستان میں پاکستانی مزدوروں کے ساتھ غیرانسانی سلوک
-
ایپل کو آئرلینڈ میں ریکارڈ ٹیکس کا سامنا
-
شمالی کوریا: سپریم لیڈر کا حکم نہ ماننے پر دو سرکاری افسروں کو گولی مار دی گئی
-
آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مزید مذاکرات درکار ہیں، شٹائن مائر
-
لیبیا، یورپ پہنچنے کے خواہشمند ہزاروں مہاجرین کو بچا لیا گیا
-
شام میں جہادیوں کے خلاف امریکی عسکری اتحاد کے تازہ حملے
-
کرغیزستان میں چینی سفارتخانے پر حملہ
-
بنگلہ دیش، جماعت اسلامی کے رہنما کی سزائے موت برقرار
-
انتہا پسندی کے خدشات، بون میں کنگ فہد اکیڈمی بند کر دی جائے گی
-
ملک کو دھوکا نہیں دے سکتی، دلما روسیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.