عمران خان کورائے ونڈمارچ نہیں کرناچاہئے ،گھروں کی روایت شروع ہوئی توبات دورتک چلی جائے گی،چوہدری شجاعت

بدھ 7 ستمبر 2016 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2016ء)مسلم لیگ ق کے رہنماچوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ عمران خان کورائے ونڈمارچ نہیں کرناچاہئے ،گھروں کی روایت شروع ہوئی توبات دورتک چلی جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کومشورہ دوں گاکہ رائے ونڈمارچ کومنسوخ کریں کسی کے گھرکوجانانہیں چاہئے ،اگرجاناہے تووزیراعلیٰ ہاوٴس لاہورکے باہرمظاہرہ کریں تویہی بہترہے