سپین میں ٹرین حادثہ، کم از کم تین افراد ہلاک

پرتگالی ٹرین میں 60 مسافر سوار تھے، ریلوے سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 10:46

او پورینو ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2016ء )سپین کے جنوب مغربی علاقے میں او پورینو کے قریب ایک ٹرین پٹری سے اتر جانے سے کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پرتگالی ٹرین میں 60 مسافر سوار تھے جب وہ جمعے کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے (7:30 جی ایم ٹی) مقامی ریلوے سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی۔حادثے میں ایک بوگی پٹری سے مکمل طور پر اتر گئی جبکہ دو جزوی طور پر اتریں۔

حادثے کی بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

او پورینو پرتگال کی سرحد کے قریب واقع شہر ویگو کے جنوب میں واقع ہے۔ایل پیس کے مطابق جمعے کو ہونے والے حادثہ بظاہر ایک موڑ کے دوران ٹرین کے ایک پل کے حصے سے ٹکرانے کے دوران پیش آیا۔ہلاک ہونے والوں میں ٹرین کا پرتگالی ڈرائیور بھی شامل ہے۔اس ٹرین کا آپریٹر کمبوئیس ڈی پرتگال ہے اور یہ ویگو سے اوپورٹو جارہی تھی۔ایل پیسو کے مطابق زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد تاحال واضح نہیں ہے تاہم بہت سارے افراد حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ عنوان :