تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت

کس کا ہے تجوری ہاؤس ، چیف جسٹس ،گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا پلاٹ،وکیل تجوری ہائٹس نوٹس گورنر ہاؤس بھیجیں کہاں بھیجیں مالک کو ہی متاثرین کا پیسہ دینا ہے، کم از کم اخلاقی تقاضا تو ہے کہ آپ متاثرین کو پیسے دیں،جسٹس فائز عیسیٰ

جمعرات 25 اپریل 2024 18:53

تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کیس میں دائر نظر ثانی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت جاری کردی۔جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجوری ہائٹس کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کس کا ہے تجوری ہاؤس وکیل تجوری ہائٹس نے بتایا کہ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا پلاٹ۔

چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ نوٹس گورنر ہاؤس بھیجیں کہاں بھیجیں مالک کو ہی متاثرین کا پیسہ دینا ہے، کم از کم اخلاقی تقاضہ تو ہے کہ آپ متاثرین کو پیسے دیں۔وکیل عابد زبیری نے کہا کہ مجھے کلائنٹ سے انسٹرکشن لینے دیں کچھ وقت دیا جائے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ چاہتے ہیں توہین عدالت کا نوٹس بھیجیں وکیل نے بتایا کہ میں اس درخواست میں وکیل نہیں تھا مجھے ٹائم دیا جائے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ نکالیں عابد زبیری صاحب کا وکالت نامہ ، سارا ریکارڈ موجود ہے ہمارے پاس، عدالت نے تین ماہ میں متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا ، سوال پوچھ رہے ہیں کوئی یہ نہیں بتارہا کہ کلائنٹ کا نام کیا ہے وکیل بلڈر نے بتایا کہ متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جاچکا ہے جو رہ گیا ہے اسے بھی دے دیں گے، ہم نے نظر ثانی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔بعد ازاں عدالت نے نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے پاکستان ریلوے کو نوٹس جاری کردیئے۔