سابق اطالوی صدر چامپی انتقال کر گئے

چامپی نے اٹلی کے سنگل کرنسی زون میں شمولیت میں اہم کردار ادا کیا تھا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 10:48

روم( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2016ء )اٹلی کے سابق صدر اور وزیر اعظم کارلو ازیلیو چامپی انتقال کر گئے ہیں۔ چامپی نے اٹلی کے سنگل کرنسی زون میں شمولیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کی عمر 95 برس تھی اور وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

(جاری ہے)

کارلو ازیلو چامپی کو بین الاقوامی اسٹیج پر اٹلی کی سب سے زیادہ قابل عزت شخصیت قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے 1990ء کی دہائی میں اٹلی کو بدعنوانی کے بدترین دور سے نکالا۔ یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود یْنکر کے مطابق یورپ نے آج ایک عظیم اطالوی اور ایک عظیم یورپی کو کھو دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :