جنوبی سوڈان سے نکلنے والے مہاجرین کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، اقوام متحدہ

ہفتہ 17 ستمبر 2016 10:46

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2016ء )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ خانہ جنگی کے شکار ملک جنوبی سوڈان سے گھر بار چھوڑ کر نکلنے والے مہاجرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی باعث امدادی اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ یہ معاملہ دنیا کے بد ترین انسانی بحرانوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جنوبی سوڈان اب شام، افغانستان اور صومالیہ جیسے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جہاں سے ہجرت کرنے والے مہاجرین کی تعداد ایک ایک ملین سے زائد ہے۔ اقوام متحدہ کی ریفیوجی ایجنسی کے مطابق یہ ایک انتہائی افسوسناک سنگ میل ہے۔

متعلقہ عنوان :