سپریم کورٹ نے اثاثے چھپانے پر ن لیگ کی راشدہ یعقوب کو نااہل قرار دے دیا

راشدہ یعقوب نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ تاہم عدالت عظمیٰ نے اپیلیں خارج کر دیں

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 10:26

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2016ء ) سپریم کورٹ نے پی پی اٹھہتر جھنگ سے ن لیگ کی راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

جسٹس دوست محمد نے راشدہ یعقوب کی اپیلوں پر چار مارچ کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا، عدالت نے ن لیگ کی رہنما راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیتے ہوئے پی پی اٹھہتر جھنگ میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔ راشدہ یعقوب کیخلاف اہلسنت والجماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی۔ الیکشن ٹربیونل نے اثاثے چھپانے پر راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیا تھا، جس کے خلاف راشدہ یعقوب نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ تاہم عدالت عظمیٰ نے اپیلیں خارج کر دیں

متعلقہ عنوان :