وفاقی پولیس نے پانامہ لیکس کا مقدمہ ایف آئی اے یا نیب کے پاس رجسٹرڈ کروانے کی رائے دیدی، ایڈیشنل سیشن جج (غربی) آج درخواست پر فیصلہ سنائیں گے
پیر 24 اکتوبر 2016 10:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2016ء) وفاقی پولیس کے لیگل ڈیپارٹمنٹ نے پانامہ لیکس کا مقدمہ ایف آئی اے یا نیب کے پاس رجسٹرڈ کروانے کی رائے دے دی ہے۔وفاقی دارالحکومت کے ایڈیشنل سیشن جج (غربی) راجہ آصف محمود آج اس مقدمہ سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنائیں گے ۔اسلام آباد کی رہائشی شہناز بٹ نے حشمت حبیب ایڈووکیٹ کے ذریعے سیشن جج (غربی) اسلام آباد کی عدالت میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 22 اے کے تحت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست دھندہ نے اپنے اخراجات پر پانامہ لیکس اور اس کے مجرموں کے معاملے کی تحقیقات کیں اور پاکستان کا قومی خزانہ لوٹنے والے مجرموں کو بے نقاب کرنے کے لئے پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی۔
وویمن پولیس اسٹیشن اور آبپارہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز کے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کے بعد درخواست دھندہ نے ایس ایس پی اسلام آباد کو درخواست دی ۔(جاری ہے)
ایس ایس پی نے درخواست ایس پی سٹی کو بھیج دی ۔ بعدازاں میری درخواست قانونی رائے کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔ بعدازاں بتایا گیا کہ درخواست میں اٹھایا گیا معاملہ پولیس کی دسترس سے باہر ہے اور درخواست دھندہ کو ایف آئی اے یا نیب سے رابطہ کرنا چاہئے ۔
ڈی ایس پی لیگل اسلام آباد کی طرف سے قانونی رائے میں کہا گیا ہے کہ انسپکٹر لیگل ساجد عباس نے درخواست اور اس کے ساتھ منسلک دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ دی ہے کہ یہ معاملہ سیاستدانوںٍ، کاروباری حضرات ، بیوروکریٹس ، ریٹائرڈ ججوں سمیت 800 سے زائد پاکستانیوں کی طرف سے آف شور کمپنیوں کے بنام کے بارے میں ہے جن میں کک بیکس ، منی لانڈرنگ ،بدعنوانی اور لوٹ مار سے حاصل ہونے والی رقم سے سرمایہ کاری کی گئی ہے اس کے علاوہ ٹیکس بھی ادا نہیں کئے گئے۔ جس سے قومی خزانے کو نقصان ہوا ۔ لیگل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ ، اینٹی منی لانڈرنگ آرڈیننس ، بدعنوانی کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت یہ معاملہ ایف آئی اے یا نیب کا ہے پولیس کی طرف سے انکار کے بعد سیشن جج( غربی) اسلام آباد کی عدالت میں دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کی طرف سے تحقیقات کے بغیر ہی معاملے کو دوسرے ادارے کو بھیج دینا غلط ہے اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 154 کے تحت ایف آئی آر کا اندراج لازمی ہے ۔ یہ سنجیدہ نوعیت کا واضح معاملہ ہے لہذا پولیس کو مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کرنی چاہئیں ۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو ایف آئی آر درج اور مجرموں کو گرفتار کر کے قومی دولت کے تحفظ کا حکم صادر فرمایا جائے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 24 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
سکولوں میں اسلامیات اساتذہ کی پوسٹ بحال نہ ہونے پر حکومت سے علیحدہ ہو جائیں گے، سراج الحق
-
وزیراعلیٰ شہبازشریف کی تعطیل کے روزبھی تین گھنٹے طویل ویڈیوکانفرنس
-
وزیراعلیٰ پنجاب سے جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
-
سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمیدالرحمن مستعفی ہوگئے
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرآپریشنز عائشہ ممتاز نے 104دن کی چھٹی لے لی
-
وفاقی پولیس نے پانامہ لیکس کا مقدمہ ایف آئی اے یا نیب کے پاس رجسٹرڈ کروانے کی رائے دیدی، ایڈیشنل سیشن جج (غربی) آج درخواست پر فیصلہ سنائیں گے
-
کوئٹہ ،نامعلوم مسلح افراد کی دکان پر فائرنگ ،کوسٹ گارڈ کے2 افراد جاں بحق، دکاندار سمیت2 زخمی
-
اضاخیل اجتماع میں مظفر سید ایڈوکیٹ کی اپیل پر اہل دیر پائیں نے سب سے زیادہ چندہ دیا
-
نوشہرہ کینٹ،تحریک انصاف کا یوتھ کونسلر ڈکیت ساتھیوں سمیت گرفتار
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، ڈیم سے پاور ہاؤس تک بائیں سرنگ کی کھدائی مکمل
-
یمن ،صعدہ میں اتحادیوں کا فضائی حملہ ، حوثی کمانڈر ہلاک
-
فرانس،جنگل کیمپ کی بندش سے پہلے پناہ گزینوں اور پولیس میں تصادم
-
موصل،گندھک بخارات، امریکی فوج نے ماسک پہن لیے
-
میری توجہ مسائل پر ہے ڈونلڈ ٹرمپ پر نہیں، ہلیری کلنٹن
-
عراقی وزیر اعظم نے موصل کی بازیابی کے لیے ترک فوجی تعاون کی پیشکش ٹھکرا دی
-
شامی حکومت کی جانب سے زہریلی گیس کا استعمال، وائٹ ہاوٴس کی طرف سے مذمت
-
کھلے سمندر سے چوبیس سو پناہ گزینوں کو بچا لیا گیا، اطالوی کوسٹ گارڈز
-
صومالی قزاقوں نے 26 مغویوں کو رہا کر دیا
-
آپریشن ضرب عضب سے ملک سمیت خطے میں استحکام آیا ہے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،
-
عوام کا سمندر2نومبر کو اسلام آباد آئیگا حکومت ڈنڈا مارنے کی جرات نہیں کریگی،عمران خان
-
بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری کے سیکٹرز چپراڑ اور ہرپال میں بلااشتعال فائرنگ ،پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا،آئی ایس پی آر
-
قطر پاکستانی افرادی قوت کیلئے مختص کوٹے میں اضافہ کرے ، صدر ممنون کی دوحہ میں وزیر دفاع ڈاکٹر خالد،وزیر محنت و ترقی ڈاکٹر عیسیٰ بن سعد اخلاقی ملاقاتوں میں گفتگو
-
وفاقی حکومت کا گورنر سندھ عشرت العباد کوہٹانے کا حتمی فیصلہ
-
ملک میں قائم اسٹیٹس کو کیخلاف جماعت اسلامی کا اعلان بغاوت،اعلان جہاد
-
سٹیٹ بینک نے مولانا مسعود اظہر سمیت ساڑھے4 ہزار مشتبہ افراد کے 35 کروڑ روپے کے بینک اکاوٴنٹس منجمد کردئیے
-
ایم کیوایم کے کارکنان کو کنفیوژ ، مایوس،ڈی مورلائز ہونیکی ضرورت نہیں،فارق ستار
-
حکومت ، مسلح افواج اور عوام ملک کے دفاع کے لئے کمربستہ ہے، احسن اقبال کی بھارتی فورسز کی بلااشتعال انگیز فائرنگ سے متاثرہ سکھو چیک پوسٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
-
بہاول پور ،وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے بھارتی لوک سبھا کو کرکٹ میچ کا چیلنج دیدیا ،پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد شہباز شریف ہو نگے
-
آف شور کمپنیاں بنانا جرم ہے نہ ہی غیر آئینی اقدام،رانا ثناء اللہ
-
مارشل لاء آئے گا نہ ہی اسلام آباد میں تصادم کا خدشہ ہے،فضل الرحمان
-
عالمی تحقیقی ادارے آب زم زم اور اسکے کنویں کی پر اسراریت اور قدرتی ٹیکنالوجی کی تہہ تک پہنچنے میں ناکام
-
فضائی آلودگی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا چوتھے نمبر
-
وزارت تجارت بھارت مواد کی پاکستانی ٹی وی پر ون سائیڈ اشاعت کی اجازت بارے طریقہ کار سے مکمل لاعلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.