گڈانی میں شپ بریکنگ یارڈ میں بحری جہاز میں دھما کے، آگ لگنے سے جھلس کر ہلاکتوں کی تعداد14 ہو گئی،55 سے زائد زخمی
بدھ 2 نومبر 2016 11:18
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2016ء)بلوچستان کے علاقے گڈانی میں شپ بریکنگ یارڈ میں بحری جہاز میں دھماکوں کے بعد لگنی والی آگ میں جھلس کر ہلاک ہونیوالے مزدوروں کی تعداد14 ہو گئی جبکہ55 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے گڈانی میں واقعہ شپ بریکنگ یارڈ میں ایک بحری جہاز کو توڑنے کے دوران بحری جہاز میں آگ لگ گئی جس کے بعد زردار دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی اطلاعات کے مطابق دوران کام جب ’آئل ٹینکر‘ میں دھماکا ہوا اور اْس وقت بحری جہاز پر لگ بھگ 70 افراد کام کر رہے تھے اور اْن سے کچھ کو تو نکال لیا گیا ہے جب کہ بعض نے جان بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی۔
بلوچستان کے ساحلی شہر گڈانی میں خام تیل سپلائی کرنے والے ایک بحری جہاز میں نصب سلنڈر پھٹنے سے 14 مزدور ہلاک ہو گئے اور لگ بھگ55 زخمی ہو گئے۔(جاری ہے)
عہدیداروں کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والوں کو حب اور کراچی کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ سے جھلس جانے والے زیادہ تر زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہیں بلوچستان کے جنوبی ضلع لسبیلہ کا ساحلی شہر گڈانی جنوبی ایشاء میں سمندری جہازوں کو توڑنے کے لیے مشہور ہے اور دنیا کے مختلف ممالک سے یہاں سمندری جہاز توڑنے یعنی ’شپ بریکنگ‘ کے لیے یہاں لائے جاتے ہیں۔
اس علاقے میں ’شپ بریکنگ‘ سے ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ دس ہزار سے زائد مزدور کام کرتے ہیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق خام تیل سپلائی کرنے والے ایک ناکارہ جہاز کو توڑنے کے لیے مزدوروں نے منگل کو کام کا ابھی آغاز ہی کیا تھا کہ اچانک جہاز کے آئل ٹینکر میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔گڈانی کے مقامی افسر بشیر احمد مْندرانی نے بتایا کہ مقامی اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آگ کے بلند شعلوں کے باعث امدادی کام اور جہاز میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے میں کافی دشواری پیش آ رہی ہے۔انتظامیہ کے بقول تیل لے جانے والے اس جہاز میں گیس کے مختلف سلنڈر نصب ہوتے ہیں اور جن میں لاپرواہی کے باعث ایسا حادثہ پیش آتا ہے۔”اب یہ پتہ نہیں چلتا بعض اوقات وہ ورکر سگریٹ کے لیے کچھ جلاتے ہیں تو اْس کی وجہ سے بھی ہوتا ہے یا پھر اسپارک ہوتا ہے کٹائی کے وقت، اس کی وجہ سے بھی ہوتا ہے، اب یقینی طور پر کچھ بتا نہیں سکتے حکام کا کہنا ہے جب آگ کے مکمل طور پر بجھنے کے بعد جانی نقصان کا درست اندازہ ہو سکے گا۔گڈانی کراچی سے تقریباً 50 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور یہ ایک سیاحتی مقام بھی ہے۔ ایک مقامی رہائشی محمد عالم جاموٹ نے بتایا کہ گڈانی کے ساحل پر ایک ہزار سے زائد کشتیاں کھڑی رہتی ہیں علاقے میں روزگار کے مواقع بہت کم ہیں اس ساحلی شہر کے 90 فیصد لوگ مچھیرے ہیں۔گڈانی میں مچھلی صاف کرنے کے چالیس سے زائد چھوٹے کارخانے بھی ہیں جہاں ہزاروں مزدور کام کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ضلع لسبیلہ میں بڑے سنگ مرمر سمیت دیگر معدنی وسائل کے بڑے ذخائر ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 2 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
پی ٹی آئی کا آ ج اسلام آباد میں جلسہ،پنجاب حکومت کا برہان انٹر چینج پر رکاوٹیں فوری ختم نہ کرنے کا فیصلہ
-
عمران خان صوبے کے حقوق کیلئے لڑیں گے تو انہیں اپنا کپتان مان لوں گا، اسفندیار ولی
-
عمران خان کے بعد بلاول بھٹو نے حکومت کیخلاف واقعی تحریک شروع کی تو کامیاب ہوسکتے ہیں، میں ساتھ دونگا ، نبیل گبول
-
حطار میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی گیس چوری پکڑی گئی
-
کراچی، دہشت گردوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس
-
شیخ رشید نے جس طرح گاڑی پر چڑھ کر سگار لگایا انکا ایکسٹرا فین بن گیا ہوں ،عمران خان
-
شیخ رشید بہادر نکلنے لیکن ان کے اتحادی چھپ گئے،خواجہ آصف
-
نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے میں دہشتگردحملے کاانتباہ
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے ابتدائی سروے میں ہیلری کلنٹن پر سبقت حاصل کرلی
-
داعش نے موصل میں 40 افراد کو قتل کرکے ہزاروں کو یرغمال بنالیا
-
رولز روئس پر بھارتی ایجنٹ کو رشوت دینے کا الزام
-
سعودی فرمانروا نے اہم سرکاری عہدیداروں کو سبکدوش کردیا، بڑے پیمانے پر تقرریاں
-
سزائے موت پر محدود عمل درآمد کا سوچ رہے ہیں، ترک وزیراعظم
-
موزمبیق میں چار ٹانگوں والے بچے کی پیدائش
-
عراقی افواج کو بڑی کامیابی ، دولت اسلامیہ کے آخری گڑھ موصل میں داخل
-
وائٹ ہاوٴس کے مکین،موسیقی کی دھنوں پرجھوم اٹھے
-
پانامہ لیکس :سپریم کورٹ نے حکومت اور اپوزیشن سے ٹی او آرز مانگ لئے
-
تحریک انصاف کا2 نومبر کو دھرنا موخر کرنے کا اعلان
-
کسی کو فتح یا شکست نہیں پاکستان کی جیت ہوئی،چوہدری نثار
-
گڈانی میں شپ بریکنگ یارڈ میں بحری جہاز میں دھما کے، آگ لگنے سے جھلس کر ہلاکتوں کی تعداد14 ہو گئی،55 سے زائد زخمی
-
چوہدری نثار کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات
-
احتجاج کی کامیابی پر تمام کارکنان (آج) پریڈ گراؤنڈ پہنچیں اور جشن منائیں ، ظالموں کا سورج غروب ہو رہاہے ، پرویز خٹک دیگر رہنماؤں کے ساتھ 10 گھنٹے آنسو گیس برداشت کرتے رہے ان کو خراج تحسین پیش کریں ... مزید
-
کنٹرول لائن پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ اور ہلاکتیں ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا
-
پلی بار گین کے نتیجے میں دھرنے کو اظہار تشکر میں تبدیل کردیا گیا، رحمان ملک
-
پرویز خٹک کا آج صبح دس بجے یوم تشکر منانے کے لیے اسلام آباد روانہ ہونے کا اعلان
-
میرے پاس تبصرہ کیلئے انا اللہ وانا الیہ راجعون سے بہتر الفاظ نہیں:ڈاکٹر طاہر القادری
-
وزیراعظم پانامہ معاملے کا جلد حل ،عدالت کے سامنے سرینڈرکرتے ہیں،خواجہ آصف
-
وزیراعظم سمیت800 ملزمان کیخلاف پانامہ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.