پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے کئی سفارت کاروں کا تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
بلبیر سنگھ آئی بی کے کارندوں سے پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کروا رہا ہے،راجیش کمار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر کے لبادے میں تعینات ”را“ کا کارندہ ہے، رپورٹ
جمعرات 3 نومبر 2016 11:03
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2016ء ) پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے کئی سفارت کاروں کا تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی سفارتکار پاکستان میں ”را“ اور ” آئی بی “ نیٹ ورک کیلئے کام کررہے ہیں ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے کئی اہلکار پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں، جن میں سے ایک سرجیت سنگھ کو گزشتہ ہفتے ملک بدر کردیا گیا تھا تاہم اب مزید دو نام نہاد سفارت کاروں بلبیرسنگھ اور راجیش کماراگنی ہوتری کے بھی اس نیٹ ورک میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بلبیر سنگھ بھارتی کمیشن میں فرسٹ سیکرٹری پریس انفارمیشن تعینات ہے جبکہ وہ درحقیقت بھارتی ایجنسی آئی بی کا اہلکار ہے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ راجیش کمار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر کے لبادے میں تعینات ”را“ کا کارندہ ہے۔ بلبیر سنگھ آئی بی کے کارندوں سے پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کروا رہا ہے، گزشتہ ہفتے پاکستان سے ملک بدر کیا گیا سفارتی اہلکار سرجیت سنگھ بھی بلبیر سنگھ ہی کے نیٹ ورک کا حصہ تھا، سرجیت سنگھ نے عبدالحفیظ کے نام سے موبائل فون کمپنی کا جعلی کارڈ بھی بنوایا ہوا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلبیرسنگھ اور راجیش کمار اگنی ہوتری کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا کہا جائے گا، آئندہ کچھ روز کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلانے والے مزید کئی نام نہاد بھارتی سفارتکاروں کے نام سامنے آئیں گے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل بلوچستان سے ”را“ کا افسر کل بھوشن یادیو پکڑا گیا تھا جسے مسلمان کی حیثیت سے بھارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا اور اس کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزا تھا۔ کل بھوشن نے اعتراف کیا تھا کہ وہ بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے اور ”را“ میں کئی برسوں سے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 3 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
ہم ایک ایسے جوڈیشل کمیشن کے متمنی ہیں جو سب سے پہلے مدت کا تعین کرے، سراج الحق
-
جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں لیں گے،غلام قادر بلوچ
-
شیخ رشید کے تیکھے جملے،متعدد ٹی وی چینلز نے اپنے ساؤنڈ سسٹم بند کردئیے
-
رائے ونڈ تبلیغی اجتماع سے پہلے سپیشل برانچ کے عملے کا مرکز میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن
-
عمران خان سمیت اپوزیشن کے متفقہ ٹی او آرز پر اتفاق کیاجاتا تو آج ہمیں اپنی داڑھی دوسروں کے ہاتھ میں دینے کی ضرورت نہ پڑتی، یوسف رضا گیلانی
-
تربیلا جھیل کے آبی زخائرمیں کمی کے باعث تر بیلا بجلی گھر کے 6یونٹ بند ہو گئے ،بجلی کی پیدوار بھی کم
-
آئندہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی، اسلام آباد، ملا کنڈ ڈویژن، ہزارہ ڈویژن میں بارش کا امکان
-
سوات،تحصیل کبل کے علا قے میں 14سالہ بچے نے گلے میں رسی ڈال کر خو دکشی کرلی
-
امریکی صدارتی انتخابات،ٹرمپ ہیلری کلنٹن سے زیادہ ایمانداراوربااعتمادہیں،سروے
-
امریکی صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کی اکثریت سب سے زیادہ ذہنی الجھن اور جذباتی کشمکش سے دو چار ہیں،ڈائریکٹر لین بونکا
-
دنیا کے غریب ترین سربراہانِ مملکت
-
سال 2016 افغانستان میں صحافیوں کے لیے سب سے خونریز سال ثابت
-
روس کی جانب سے حلب میں دس گھنٹوں کے لیے فائر بندی کا اعلان
-
امریکا، 63 سال سے قید شخص نے پیرول یا مشروط رہائی کی پیشکش کو مسترد کردی
-
موصل میں ایک ملین شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امدادی تنظیمیں
-
جنوبی افریقہ میں احتجاج، صدر زوما پر دباوٴ بڑھ گیا
-
پیرس،سڑکوں پر رش کم اور ماحولیات کو بہتر بنانے کیلئے دریائے سینا میں پانی میں چلنے والی ٹیکسی متعارف
-
سوئٹزرلینڈ میں مسجد پر چھاپہ، امام مسجد سمیت 4 افراد گرفتار
-
پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے کئی سفارت کاروں کا تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
نوازشریف سپریم کورٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک استعفیٰ دیں،عمران خان
-
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہم نے ایک میکرو اکنامک ریفارمز پروگرام مکمل کیا ہے‘ اب ہمیں مزید محنت کرنی ہے٬ قوم کے مسائل حل کرنے اور معاشی بہتری کیلئے دن رات کام کرنا ہے‘ میرے لئے سب سے زیادہ باعث ... مزید
-
بھارت کا پاکستان سے اپنے مزید 8سفارتکار واپس بلا نے کا فیصلہ
-
عمران خان کو نہ الفاظ نہ نظر اور نہ ہی اپنی حرکتوں پر قابو ہے ، یوم تشکر کے نام پر سرکس کا انعقاد کیا گیا، ن لیگ
-
وفاقی کابینہ کااجلاس،وزیراعظم نے عمران خان کا نام لئے بغیر تنقید کے نشترچلائے
-
وسطی اور مشرقی پنجاب موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سموگ کی لپیٹ آگئے ،20رکنی خصوصی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ
-
پاک فوج کے سربراہ کی تعیناتی ، امریکہ نے دوٹوک موقف دیدیا
-
وزیر اعلیٰ کے پی کے پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے:مولانا فضل الرحمان
-
کراچی، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما روٴف صدیقی ضمانت پر رہا
-
عدالت عالیہ کے ججوں کو مائی لارڈ کہنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل
-
سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیرترین کے خلاف درخواستیں دائر
-
سعودی عرب میں شہزادے کو کوڑوں کی سزا
-
وزیر اعظم نا اہلی کیس:الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.