یمنی صدر کا اقوام متحدہ کے ایلچی سے ملاقات سے انکار

جمعہ 11 نومبر 2016 11:34

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2016ء)یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد کو اس وقت بڑا دھچکا پہنچا جب سعودی دارالحکومت ریاض میں یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ولد الشیخ سعودی دارالحکومت میں تین روز قیام کے بعد نیویارک روانہ ہو گئے ہیں۔ اپنے قیام کے دوران انہوں نے سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور یمن میں سیاسی عمل کے نگراں 18 ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :