وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا

جمعہ 26 اپریل 2024 20:17

وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں حکام ملاقات میں دفاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے دوست ممالک کے وزرائے دفاع سے بھی ملاقاتیں کیں جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بشمول متعلقہ علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی، افغانستان کی صورتحال اور قومی سلامتی کی ترجیحات کا جائزہ، انتہا پسندی کے خطرات، بارڈر مینجمنٹ اور میری ٹائم سکیورٹی پر بھی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے، پاکستان نے مسلسل 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی دو ریاستی حل کی وکالت کی ہے جو کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی کلید کے طور پر بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس پلیٹ فارم سے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ وزیر دفاع نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کا اعادہ کروں گا کہ پاکستان کو ایس سی او کے ساتھ اپنی شراکت داری پر بہت فخر ہے اور وہ اس ایسوسی ایشن کو مزید گہرا اور وسعت دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔