یمن،تعزکے اہم فوجی اڈے پرسرکاری فوج کا کنٹرول،30 باغی ہلاک

بدھ 23 نومبر 2016 11:14

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء)یمن کی سرکاری فوج اور اس کی معاون ملیشیا نے شورش زدہ شہر تعز کے شمال مغرب میں واقع اہم فوجی اڈا حوثی باغیوں سے چھین لیا ہے۔ تازہ لڑائی کے دوران تیس باغی جنگجووٴں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات آئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تعز شہر میں گھمسان کی لڑائی کے بعد سرکاری فوج نے تعز کے شمال مغرب میں واقع فوجی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تعز میں فوج کے ساتھ مقابلے میں شکست کے بعد باغی وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :