انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے سپیکر ایری قمر الدین عہدے سے مستعفی ہو گئے

بدھ 30 نومبر 2016 11:56

جکارتا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء)انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے سپیکر ایری قمر الدین نے اپنی پارٹی کے سربراہ سیتیا نو وانتو کو دوبارہ یہ عہدہ سنبھالنے کی اجازت دینے کے لئے سپیکر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایری قمر الدین نے کہا کہ پارٹی کا رکن ہونے کی حیثیت سے میں ذاتی اور خاندانی مفادات پر ملک و اپنی جماعت کے مفادات کو مقدم رکھوں گا اور یہی وجہ ہے کہ میں پارٹی سربراہ ستیانوانتو کے اس عہدے پر دوبارہ تعیناتی کے لئے پارلیمانی سپیکر کے عہدہ سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

واضح رہے ایری گزشتہ سال دسمبر میں پارٹی سربراہ ستیانوانتو کے عہدہ چھوڑنے کے بعد پارلیمنٹ کے سپیکر کے عہدے پر فائز تھے۔

متعلقہ عنوان :