لاہور،لیگی کارکن سمعیہ چوہدری کا کیس نیا رخ اختیا ر کر گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 01:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء )ریس کو رس کے علا قہ چمبہ ہاوس میں پرسرار طور پر مردہ حالت میں پائی جانے والی لیگی کارکن 36سالہ سمعیہ چوہدری کا کیس نیا رخ اختیا ر کر گیا متوفیہ کے شوہر آصف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کے رہنماووں کا یہ بیان بے بنیاد ہے کہ سمعیہ منشیات استعمال کرتی تھی درحقیقت منشیات تو ایک طرف اس کی اہلیہ نے کبھی سر درد کی گولی بھی نہیں لی تھی ، آصف نے الزام عائد کیا ہے کہ مبینہ طور پر اس پر کیس ختم کرنے کے لیے دباو ڈالا جا رہا ہے اور لاہور پولیس مبینہ طور پر مجرموں کو پکڑنے کی بجائے ہمیں ہراساں کر کے الٹا ہم سے ہی تفتیش کر رہی ہے تاکہ کیس کو ختم کیا جا سکے زرائع کا کہنااہے کہ پنجاب کی ایک اہم شخصیت نے ایک اعلیٰ ترین پولیس آفیسر کو سختی سے حکم دیا ہے کہ اس کیس سے کسی بھی سیاسی شخصیت کا نام نہ جوڑا جائے اور جلد از جلد متوفیہ سمعیہ چوہدری کی موت کو منشیات استعمال کرنے کی وجہ ظاہر کر کے کیس کو ٹھپ کر دیا جائے تاہم اس حوالے سے پولیس افسران نے ان الزامات کی تردید کی ہے

متعلقہ عنوان :