فورڈ موٹرز کا خرابی کے باعث شمالی امریکی ممالک سے 6 لاکھ 50 ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

اتوار 4 دسمبر 2016 01:21

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء ) کار ساز کمپنی فورڈ موٹرز نے فنی خرابی کے باعث شمالی امریکی ممالک سے چھ لاکھ پچاس ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔ فورڈ کے جاری بیان کے مطابق دو حادثات کی وجہ گاڑیوں کے کیبل سسٹم میں فنی خرابی کو قرار دیا گیا ہے۔ ان حادثات میں دو افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 2013 سے 2016 تک کے ماڈل کی فورڈ فیوڑن اور 2013 سے 2015 تک ماڈل کی لنکولن ایم کے زیڈ واپس منگوانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان میں سے امریکہ میں چھ لاکھ دو ہزار ، کینیڈا میں 35 ہزار 600 اور میکسیکو میں 8 ہزار 600 سو گاڑیاں فروخت ہوئیں جنہیں واپس منگوایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق فورڈ حکام نے دیگر کئی ماڈلز کی گاڑیاں بھی واپس منگوانے کافیصلہ کیا ہے تاہم ان کا تعلق شمالی امریکی ممالک سے نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :