بھارت ریاست ممبئی میں پولیس نے سات افراد کو گرفتار کر کے ان سے نو کلو گرام سونا برآمد کر لیا

اتوار 4 دسمبر 2016 01:25

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء) بھارت میں پولیس نے سات افراد کو گرفتار کر کے ان سے 2.25کروڑ روپے مالیت کا 9کلو گرام سونا برآمد کر لیا جبکہ انکی دوکاروں کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپٹی کمشنر پولیس شائیسکانٹ ساناؤ نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص نے پرانی کرنسی کے پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹوں کی ادائیگی کرتے ہوئے ایک سیلر سے دس کلو گرام سونا خریدا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف سونا برآمد کیا بلکہ سونا خریدنے والے شخص کو اسکے چھ ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے انکی دو کارویں بھی تحویل میں لے لیں، گرفتار کئے جانیوالے افراد سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :