عراقی صدر کا حکومتی ناکامیوں کا اعتراف

داعش عراق کے لیے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی گئی ہے،ایادعلاوی

پیر 12 دسمبر 2016 07:29

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء)عراق کے نائب صدر ایاد علاوی نے حکومتی کمزوریوں کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ شمالی شہر موصل میں جاری آپریشن میں داعش کی شکست کے بعد حکومت نے پیش آئند حالات کے لیے کوئی تیاری نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق عراق کے نائب صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے موصل سے نکل جانے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے حکومت نے کوئی رڈ میپ تیار نہیں کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موصل کا معرکہ دو الگ الگ نتائج پر منتج ہوسکتا ہے۔ یا تو یہ جنگ عراقی قوم میں اتحاد کا ذریعہ بنے گی یا ملک کو مزید سیاسی انارکی کا شکار کرے گی۔

متعلقہ عنوان :