22دسمبرکو ضلع سیالکوٹ میں خدمت اور ترقی کے نئے دورکا آغاز ہوگا،خواجہ محمد آصف
ضلع کونسل کی نوجوان قیادت سے ہمیں امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ عوام کو کرپشن سے پاک نظام دیں گے یکم جنوری سے بلدیاتی نمائندوں کے کندھوں پر عظیم ذمہ داری کو بوجھ ہوگا،ضلع سیالکوٹ کو لوٹنے والوں کے خواب چکنا چور ہوگئے مختلف ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر قربانی قربانی کی با نگیں دینے والے بھی اب مایوس ہو گے ہیں،ممبران ضلع کونسل ، کارپویشن اور میونسپل کمیٹیوں کے ممبران کے مضبوط ارادوں ، ثابت قدمی اور پارٹی کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے منفی عناصر کی تمام سازشیں ناکام ہوئی ہیں،عشائیہ سے خطاب
جمعرات 22 دسمبر 2016 09:44
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2016ء)وفاقی وزیر دفاع پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 22دسمبر کے روز ضلع سیالکوٹ میں خدمت اور ترقی کے نئے دورکا آغاز ہوگا۔ضلع کونسل کی نوجوان قیادت سے ہمیں امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ عوام کو کرپشن سے پاک نظام دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یکم جنوری سے بلدیاتی نمائندوں کے کندھوں پر عظیم ذمہ داری کو بوجھ ہوگا۔
ضلع سیالکوٹ کو لوٹنے والوں کے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر قربانی قربانی کی با نگیں دینے والے بھی اب مایوس ہو گے ہیں۔ ممبران ضلع کونسل ، کارپویشن اور میونسپل کمیٹیوں کے ممبران کے مضبوط ارادوں ، ثابت قدمی اور پارٹی کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے منفی عناصر کی تمام سازشیں ناکام ہوئی ہیں۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وریو فیملی کی جانب سے اراکین ضلع کونسل سیالکوٹ کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صوبائی وزیر بلدیات پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی رانا شمیم احمد خاں، چودھری ارمغان سبحانی، چودھری طارق سبحانی، چودھری ارشد وڑائچ، رانا لیاقت علی پنور، رانا محمد افضل، چودھری اکرام، محسن اشرف، ذوالفقار غوری،سابق صوبائی وزیر چودھری خوش اختر سبحانی،امیدوار برائے چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حنا ارشد وڑائچ، امیدواران وائس چیئرمین چودھری رضا سبحانی، چودھری جمیل اشرف اور ضیافت علی اعوان ،ایم ایل اے چودھری محمد اسحاق، میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر چودھری، ڈپٹی میئر چودھری بشیر احمداور سابق ڈپٹی میئر محمود الحسن بابر خاں کے علاوہ مسلم لیگ کے مقامی عہدیداران اور کارکنان اور صحافیوں نے بھی کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس قوم کی قیادت کرنیکی توفیق عطا کریں۔ انہوں نے کہاکہ مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والے ٹاک شو زمیں اگست ، ستمبر ، اکتوبر اور نومبر میں حکومت جانے کے دعوے کئے جاتے رہے اور قربانی کی باتیں ہو تی رہیں جبکہ ان دعووٴں میں کوئی حقیقت نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف نے تمام پریشرز کو پُر وقار طریقہ سے ہنڈل کیا اور پریشرز سے بڑی خوبصورتی سے با ہرنکلے ۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں ۔ اب اپوزیشن کے پلے کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی زبان میں جواب دینے سے ماحول خراب ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چوتھی وکٹ گرانے کا دعوی کرنے والوں کو میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے الیکشن میں تجویز اور تائید کنندہ بھی نہ ملا سکا۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار صدا کسی کے پاس نہیں رہا سب سے بڑی بات وہ وفاداری ہے وفادار دنیا اورآخرت میں بھی کامیاب رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وفادارشخص ہر رنگ میں وفادار ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں پر پورا سال ا متحان کا گذرا ہے جس پر آپ”منتخب نمائندے“ پورا اترے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کے فورا بعد وائس چیئرمین کی سیٹوں میں اضافہ ہوگا۔ ایم این اے رانا شمیم احمد خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ خواجہ محمد آصف کی مشاورت سے ضلع کونسل کے متفقہ امیدواروں کو سامنے لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل میں دیانت دار گھرانہ آپ کی نمائندگی کرے گا ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ضلع کونسل کے نمائندگان عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ ایم این اے چودھری ارمغان سبحانی نے کہا کہ ضلع کونسل کے ممبران کرپشن فری ماحول چاہتے ہیں اور ایمانداری اور ذمہ داری سے اپنا فرائض منصبی ادا کریں گے تو ملک کو ترقی کرنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ انہوں نے کہاکہ یکم جنوری سے بلدیاتی نمائندوں کے کندھوں پر عظیم ذمہ داری کو بوجھ ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حنا ارشد وڑائچ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی والہانہ قیادت کی بدولت ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت سے قبل مکمل کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم ہونے کو ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنی تمام تر توانائیوں کو بروٴئے کار کرتے ہوئے ایسے اقدامات کرنے کی کوشش کرونگی جس سے عوام کا معیار زندگی بلند اور بہتر ہو۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگی انشا ء اللہ ۔ انہوں نے کہاکہ سماج کی خدمات ہمارے خاندان کی میراث ہے اس کی حفاظت اور اس کا دائرہ کار مزید وسیع کرونگی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 22 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل ہسی نے مصباح الحق کے بارے بڑی پیشنگوئی کردی
-
نیوزی لینڈ میں ایک ٹوئنٹی 20 میچ میں ریکارڈ 497 رنز بن گئے
-
22دسمبرکو ضلع سیالکوٹ میں خدمت اور ترقی کے نئے دورکا آغاز ہوگا،خواجہ محمد آصف
-
فیصل آباد ،میئر الیکشن میں نیا موڑ آگیا
-
بلاول بھٹو زرداری عام انتخابات سے قبل قومی اسمبلی میں آئیں گے،سینیٹر سعید غنی
-
آصف زرداری کل دوپہر ایک بجے کراچی ایئر پورٹ ٹرمینل 1 پر پہنچیں گے
-
لاہور،سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں میں سال کے ہندسے واضح نہ آنے پر گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
لاہور،غالب مارکیٹ کے علاقہ سے نومولود بچے کی نعش برآمد
-
لاہور،ایف آئی اے پنجاب کے سائبر کرائم کی کارروائی
-
آج رواں سال2016 کا سب سے چھوٹا دن، طویل ترین رات ہوگی
-
روسی سفیر کومارنے والے شخص کا تعلق فتح اللہ گولن کے گروپ سے تھا،ترک صدر
-
بھارت میں2افراد9کلو خام یورینیم لے جاتے ہوئے گرفتار، اٹامک انرجی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
-
کابل میں رکن پارلیمنٹ کے گھر پرمسلح افراد کا حملہ،5افراد ہلاک
-
کرینہ اور سیف علی کے بیٹے کے نام پر بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
-
امریکہ : نیویارک جانے والی پرواز میں عربی بولنے پر نوجوان کو آف لوڈ کردیاگیا
-
افغان فورسز کی کارروائی، قندوز میں اہم کمانڈر سمیت درجنوں طالبان جنگجو ہلاک،14زخمی
-
مارک زکربرگ کے پرسنل اسسٹنٹ سے ان کی اہلیہ پریشان
-
بولیویا کی حکومت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار پائلٹ اور ائیر لائن کو قرار دیدیا
-
امریکی سیاسی تجزیہ کار خاتون جسمانی تلاشی پر رو پڑیں
-
وزیر اعظم کی بوسنیا کے ہم منصب سے ون آن ون ملاقات ، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
-
حکومت دہشتگردی کی باقیات کوختم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے،چوہدری نثار
-
کالعدم تنظیموں کے رہنماوٴں کوانتخا بات میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرعمل کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ، اسحاق ڈار
-
بھارت دشمنی ترک کردے تو سی پیک سے فائدہ اٹھا سکتا ہے،کمانڈر سدرن کمانڈ
-
مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرارداد موجود ،نئی قرارداد کی ضرورت نہیں، سیکریٹری خارجہ
-
بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی زیادہ تعداد منشیات سمگلنگ میں ملوث ہے،سرتاج عزیز
-
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس
-
ہمارے مطالبات پر عمل در آمد کی صورت میں ہی قومی ایکشن پلان پر عمل در آمد ممکن ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
بلوچستان کے عوام کیلئے خوشخبری ،سی پیک میں کوئٹہ کیلئے 42کلومیٹر طویل میٹروبس کا منصوبہ شامل کرایا گیا ہے،شہباز شریف
-
افغان سفیر کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات
-
ملک کو شریف انٹرپرائز نہیں بننے دیں گے،ریگولیٹر اداروں کو وزارتوں کے ماتحت کرنیکافیصلہ آئین سے متصادم ہے،سینیٹرز
-
پاکستان سٹیل ملز نے مالی سال 2016/17کے دوران 4.9ارب کا نقصان کیا ہے،قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار میں انکشاف
-
بیٹا بے روزگاری سے تنگ آکر 17ماہ قبل برلن چلا گیا تھا، واقعے کے بعد سے ان کا نوید بلوچ سے رابطہ بھی نہیں ہوسکا، احسن بلوچ
-
خدا کے بعد مشرف کو جنرل راحیل شریف نے بچایا ،شیخ رشید
-
سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے،عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.