پیمرا کی عامر سہیل کی جانب سے سرفراز احمد کیخلاف غیر ذمہ دارانہ ریمارکس نشر کرنے پر سما ٹی وی چینل کی انتظامیہ کو معذرت کرنیکی ہدایت

جمعہ 23 جون 2017 22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جون ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی (پیمرا) نے سابق کرکٹر عامر سہیل کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کیخلاف غیر ذمہ دارانہ ریمارکس نشر کرنے پر سما ٹی وی چینل کی انتظامیہ کو معذرت کرنیکی ہدایت کردی۔ٹی وی انتظامیہ کو 25جون کو پرائم ٹائم کے نیوز بلیٹن میں معذرت نشر کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ چینل کو معذرت کے وقت سکرین پر ٹیکسٹ بھی جاری کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریگولیٹری اتھارٹی کوپاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سما ٹی وی کیخلاف شکایت موصول ہوئی تھی۔اس طرح پیمرا نے 20جون کو مزکورہ چینل کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں چینل انتظامیہ کو اپنا تحریری موقف اور سماعت کیلئے 23جون (جمعہ)کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔جمعہ کوچینل انتطامیہ کا زبانی و تحریری موقف کاجائزہ لینے کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عامر سہیل نے جو الفاظ اور زبان استعمال کی تھی وہ پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی سراسر خلاف ہے۔

متعلقہ عنوان :