وزارت پانی وبجلی نپیرا کی رپورٹ 2016ء کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے،جلد اپنا نکتہ نظر جلد پیش کرے گی،ترجمان

جمعہ 23 جون 2017 22:56

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جون ء) ترجمان وزارت پانی وبجلی نے نپیرا کی سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2016ء پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے جس پر اپنا نکتہ نظر جلد پیش کرے گی ترجمان نے کہا کہ رپورٹ اپنے وقت پر جاری نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران توانائی کے شعبہ نے بہت سے سنگ میل طے کئے ہیں اسلئے رپورٹ کے اعدادوشمار کا تنقیدی جائزہ درکار ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وزارت پانی بجلی توانائی کے شعبہ میں پائیدار اصلاحات لانے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لارہی ہے اور مثبت تجاویز کا بھی خیرمقدم کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :